گونڈہ(نامہ نگار):گزشتہ شب سر سید گرلس انٹر کالج میں اصغرگونڈوی فاؤنڈیشن کے تحت ماہانہ شعری نشست کا انعقاد ڈاکٹر محمود عالم خان کی کنوینرشپ میں کیاگیا۔ جس کی سرپرستی جمیل اعظمی نے کی اور صدارت انیس خاں عارفی نے جبکہ نظامت حیدر گونڈوی نے کی۔ مہمانِ خصوصی کے طورپر ڈاکٹر محمد صادر خاں اور بطورمہمانِ اعزازی حاجی نسیم احمد، حاجی مشفق احمد اور ڈاکٹر محمد غالب نے شرکت کی۔
نشست کا آغاز مجیب احمد کی نعت پاک سے ہوا۔ طرحی کلام پیش کرنے والوں میں جمیل اعظمی، انیس عارفی، ڈاکٹر محمد غالب، عامل گونڈوی، ڈاکٹر اسلم ہاشمی، نجمی کمال، کوثر سلمانی، ڈاکٹر آفتاب عالم، عزم گونڈوی، انجم وارثی، رشید ماچس، افسر حسن، جمشید وارثی، کلیان گونڈوی، عاطف گونڈوی، مشیر میکش، عاکف کھوچڑ، الحاج گونڈوی، خالد بیگ، ندیم ساحل، عمران ہاشمی، راجو دُرّانی، صوفی گونڈوی، افسر حسن، افضل ادبی، ابھشیک شریواستو، ارباز ایمانی وغیرہ کے نام شامل رہے۔
سامعین میں خاص طور سے فیض باری، بابو اسرائیل، ایمان گونڈوی، ندیم صدیقی ، شباہت حسین، ڈاکٹر عثمان، سیٹو، پنٹو ماسٹر، جاوید انصاری، حسن گڈو، کلیم سونو، عبد الغیاث، ڈاکٹر وکّی ہاشمی، راشد خان، فہیم تاج، سراج الدین ماسٹر، متین صدیقی، جاوید امین وغیرہ موجود رہے۔

