ایم آئی ایم کے 66 ویں یوم تاسیس پر پارٹی کارکنان نے دیا اتحاد کا پیغام
گونڈہ(نامہ نگار):آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے 66 ویں یوم تاسیس پر ضلع کیمپ دفتر خرانسہ میں ضلع صدر سیف خان میروکی صدارت میں پارٹی کارکنان کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں پارٹی کارکنان نے ایک ساتھ متحد ہوکر سیاسی قیادت کو مضبوط کرنے کا پیغام دیا ۔ضلع صدر سیف خان میرو نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کا مسلمان دوسروں کے لئے دری بچھانے اور دوسروں کا جھنڈا بلند کرنے کے بجائے اپنی سیاسی وجود پیدا کرے اور متحد ہوکر اپنی قیادت مضبوط کرے ۔
حافظ محمد یوسف نے کہا کہ ملک کے مسلمانوں کا ووٹ لینے کے لئے الگ الگ پارٹیاں وجود میں آتی رہیں اور طاقت حاصل ہونے کے بعد مسلمانوں کو صرف نقصان پہنچاتی رہیں جس کا نتیجہ ہے کہ آج ہندوستانی مسلمان سخت مشکلات سے دوچار ہورہا ہے ۔ایم آئی ایم لیڈر خوشبوالدین نے کہا کہ آئندہ پارلیمانی انتخاب کے لئے پارٹی کے سبھی اراکین کو محنت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اعلی قیادت کے فیصلے کے مطابق پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنایا جاسکے ۔ان کے علاوہ سر سید ، دھرمیندرورما ، نورالدین خاں ، التمش رضا ، جنید خاں ، جلیل سلمانی ، سیماب خان ، قمرالدین خاں ، ظفرالدین خاں ، سلمان بیگ اور وسیم خان سمیت کارکنان موجودرہے۔

