مہراج گنج ترائی بلرامپور(نامہ نگار):مہراج گنج ترائی واقع جامعہ نعیمیہ ام الخیرنسواں عربک کالج کے تحت آئندہ 4 مارچ کو پیغام نبی کانفرنس اور جشن ردائے فضیلت وقرات کا انعقاد کیا جائے گا ۔
قاری کلام الدین خاں قادری نے بتایا کہ جامعہ کے فارغین کو ردائے فضیلت وقرات سے نوازنے کے لئے حافظ وقاری سید احمد رضاکی سرپرستی میں پیغام نبی کانفرنس وجشن ردائے فضیلت کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی صدارت علامہ حافظ وقاری ریاض اختر مصباحی اور نظامت قاری مشتاق احمد کریں گے ۔بطور مہمان مقررین مولانا مذکر حسین خاں برکاتی ، مولانا فیضان رضا جمالی ، مولانا محمد سبحان رضا ، مولانا عبدالقوی خاں ،مولانا محمد زکریاخاں ، مولانا فیاض احمد مصباحی ، مولانا مقصود احمد ، مولانا شمساد احمد ، مولانا اکبر علی ، قاری ساجد علی اشرفی وہیں شعرائے اسلام میں قاری اجمیر علی لکھنوی ، قاری شکیل احمد ، ارشاد رضا نیپالی ، قاری محمد مشتاق احمد رضوی ، اکرم مینائی ، شاہد رضا اور نظر محمد سمیت اہم شعراء شرکت کریں گے ۔

