گونڈہ(نامہ نگار):ہفتہ کے روز ضلع کانگریس کمیٹی نے اترپردیش کے بدحال قانون بندوبست اور خواتین ودلتوں کے استحصال کے خلاف ضلع صدر پرمود کمار مشرا اور اقلیتی یونٹ کے صدر صغیر خاں کی قیادت میں کلکٹریٹ پہنچ کر احتجاج کیا اور صدرجمہوریہ ہند کو منسوب میمورندم سونپا ۔
سونپے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اترپردیش میں قانون کا راج ختم ہوچکا ہے جس کا نتیجہ ہے جگہ جگہ قتل وقتال ہورہے ہیں دونابالغ بہنوں کی پیڑ سے لاش لٹکا دی گئی اینٹ سےکچل کر قتل کردیا گیا ، آئی آئی ٹی بی ایچ یو کیمپس میں گینگ ریپ کے ساتھ ہی رام پور میں دلت طالب علم کی پولیس کی گولی سے موت ہوگئی ہے ۔میمورنڈم کے ذریعہ مانگ کی گئی ہے کہ ڈبل انجن کی سرکار کو برخاست کیا جائے ۔اس دوران شیو کمار دوبے ، صغیر خاں ، جٹاشنکر سنگھ ، سبھاش چندر پانڈے ، پردومن شکلا ، اوم پرکاش سونکر ، ارجن ورما ، اودھیش دوبے ، اروند شکلا ، اویناش مشرا ، وسیم صدیقی ، سید ، پھول محمد ، ہریش چندرشری واستو ، راکیش رانا ، اودیش تیواری ، وید پرکاش سنگھ ، علی شیر ،شہزادے میواتی ، محمد شریف اور شفیع محمد سمیت کارکنان موجودرہے۔

