گونڈہ کا ارگا پاروتی جھیل 2فروری کو ‘آب گاہوں کا عالمی دن ‘ پروگرام کا کرے گا میزبانی
ضلع کے وزیر گنج بلاک میں واقع ہے عالمی سائٹ رامسر سائٹ پر درج ارگا پاروتی جھیل ، سائبرین پرندوں کا ہرسال بنتا ہے آماجگاہ
شیخ شمس
گونڈہ:آئندہ ماہ 2 فروری کو ضلع کے
وزیر گنج واقع ارگا پاروتی جھیل پر ‘ وزارت ماحولیات ، جنگل اور ماحولیاتی تبدیلی حکومت ہند کے تحت ‘ آب گاہوں کا عالمی دن ‘ عنوان پر ایک بڑا پروگرام منعقد ہورہا ہے جسکی تیاریاں بڑے پیمانے پر کی جارہی ہیں ۔مانا جارہاہے کہ اس پروگرام سے گونڈہ کو عالمی سطح پر ایک پہچان بھی ملے گی کیونکہ ارگا پاروتی جھیل بین الاقومی سطح کے سائٹ ‘رامسر سائٹ ‘ پر بھی درج ہے ۔

امسال 2 فروری کو منائے جانے والے آب گاہوں کا عالمی دن پروگرام کی میزبانی ارگا پاروتی جھیل کو ملی ہے ۔گونڈہ کے ممبر پارلیمنٹ کیرتی وردھن سنگھ ‘راجہ بھیا ‘ جو موجودہ حکومت میں وزیر مملکت ہیں اوروزارت ماحولیات ، جنگل اور ماحولیاتی تبدیلی امور کے وزیر ہیں انہیں کی جدوجہد سے اس بڑے ہروگرام کی تیاریاں بھی بڑے پیمانے پر کی جارہی ہیں ۔اسی سلسلے میں گزشتہ 8 جنوری کو ضلع مجسٹریٹ نیہا شرما کی صدارت میں محکمہ کے افسران ودیگر محکموں کے افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی گئی تھی جس میں وزیر مملکت کے نمائندہ یو پی سنگھ ، راجیش سنگھ اور محکمہ جنگلات کے افسران ، ڈی آئی او ایس اور بی ایس اے سمیت افسران وذمہ داران نے شرکت کی تھی جس کے بعد ڈی آئی اوایس اور بی ایس اے گونڈہ کی کوششوں سے اس پروگرام کے لئے ضلع بھر کے 25 کالجوں کے بچوں کا جے محل میں الگ الگ کئی طرح کے پروگرام کرائے گئے ہیں اور ان میں سے خصوصی پروگراموں کو 2 فروری کے پروگرام کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔پروگرام سے قبل ارگا پاروتی جھیل کی صفائی وہاں تک پہنچنے والے روڈ کی تعمیر جو کہ وزیر گنج سے جاتا ہے ۔ وہیں منگل کے روز ضع مجسٹریٹ نیہا شرما نے ارگا پاروتی جھیل کا موقع پر پہنچ کرجائزہ لیا ہے اور 2فروری کو ہونے والے اہم پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں افسران وذمہ داران کو ضروری ہدایات دئے ہیں ۔
ایرانی شہر رامسر میں 2 فروری 1971 کو ہواتھا پہلا کنونشن
‘آب گاہوں کا عالمی دن ‘ منانے کی شروعات کرنے کا سہرا ملک ایران کے رامسر شہر کو جاتا ہے جب 2 فروری 1971 ء کو پہلی بار کرہ ارض کے لئے آب گاہوں کے اہم کردار کے بارے میں عالمی سطح پر لوگوں کا شعور اجاگر کرنے کے مقصد سے ایک عالمی کنونشن کیا گیا تھا۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی تقریبا 90 فیصد آب گاہیں تنزلی کا شکار ہوچکی ہیں اور ہم جنگلات سے تین گنا زیادہ تیزی سے آب گاہوں کو کھورہے ہیں ۔یہ آب گاہیں ہی ہیں جو ہماری آب وہوا میں تبدیلی اور موافقت ، میٹھے پانی کی فرہمی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔آب گاہوں کاعالمی دن ہمیں ان کی اہمیت سے آگاہ کرے گا ۔

