..رپورٹ شیخ شمس
گونڈہ:مشرقی اترپردیش کے پسماندہ ترین اضلاع میں شامل دیوی پاٹن منطقہ کے ہیڈ کوارٹر گونڈہ کو پسماندگی سے باہر نکالنے کا نصف صدی قبل جو خواب محبوب العلماء والمشائخ (باباجی)نے دیکھا تھا آج ایم ایس آئی ٹی ایم گروپ کے ذریعہ ملک کی اسکولنگ میں ٹاپ برانڈ بن چکے ” بچپن پلے اسکول ” کی گونڈہ میں اوپننگ میل کا پتھر ثابت ہوگا اور بابا جی حضور کے خوابوں کا تعبیر ثابت ہوگا اس کا قیام ہی گونڈہ کے لئے ایک بڑی حصولیابی ہے ۔یہ باتیں بدھ کے روز سرکولر روڈ کربلا کے پاس بنے ‘بچپن پلے اسکول ‘ کے افتتاحیہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اقلیتی کمیشن اترپردیش کے ممبر سمان افروز خان نے کہیں ۔

انھوں نے کہا کہ گونڈہ ، بلرامپور اور شراوستی ایسے اضلاع میں شامل ہیں جن کا شمار پسماندہ ترین میں کیا جاتا رہا ہے لیکن بابا جی نے سب سے پہلے 1998 میں ہی جب ملک میں اطلاعاتی تکنیک اور 21ویں صدی کی شروعات ہورہی تھی تبھی گونڈہ کو آگے بڑھانے کے لئے ایم ایس آئی ٹی قائم کیا جہاں سے تکنیکی اورمنیجمنٹ کی ٹریننگ لے کر اس منطقہ کے نوجوان دنیا بھر کی اہم کمپنیوں میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں انھوں نے کہاکہ پسماندہ ترین ضلع گونڈہ کو علم ودانش کا مرکز بناگئے محبوب میناشاہ۔سب سے پہلے اکیڈمک کاؤنسلر فردوس ابرار نے استقبالیہ پیش کیا اس کے بعد بچپن پلے اسکول کے ٹرینر شاہ احد نے اسکول کے بارے میں تفصیلات پیش کی ۔ ادارے کے انتظامیہ کمیٹی کے نائب صدر ڈاکٹر لائق علی خاں نے بھی محبوب مینا شاہ کی جدوجہد اوران کے ذریعہ تعلیمی شعبے میں پیش کی گئی اہم خدمات پر روشنی ڈالی اور نئی شروعات کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کی ۔ اس کے بعد مہمان خصوصی اور ادارے کے منیجر اور ڈاکٹر لائق علی خاں نے ایک ساتھ آسمان میں غبارے چھوڑ کر اور بچپن پلے اسکول کے تختی کا پردہ ہٹاکر باضابطہ اسکول کے افتتاح کا اعلان کیا ساتھ ہی اس موقع پر ایم ایس آئی ٹی ایم ڈگری کالج کے فائنل ایئر کے طلبہ کو حکومتی سطح پر ملنے والے اسمارٹ فون بھی مہمان خصوصی کے یاتھوں تقسیم کئےگئے۔اس موقع پر ادارے کے منیجر الحاج حسن سعید (جمال مینا)نے کہا کہ بابا جی حضور کا یہ خواب تھا کہ شہر میں ایک معیاری اسکول کا قیام ہو جس سے گونڈہ کی پسماندگی کاخاتمہ ہوسکے ۔انھوں نے مزید اعلان کیا جلد ہی مینا شاہ پبلک اسکول بھی گونڈہ کے عوام کو ممنون کیا جائے گا ۔انھوں نے بتایا کہ بچپن پلے اسکول ہمارے بچوں کو جدید تکنیکی تقاضوں پر تعیم وتربیت فراہم کرے گا تاکہ ایک مضبوط سماج اور طاقتور ملک کی تعمیرہوسکے ۔ان کے علاوہ ایم ایس آئی ٹی ایم کے سابق پرنسپل ڈاکٹر ترلوچن سنگھ نے بھی اپنے نیک خواہشات پیش کئے۔ اس دوران پولیٹینک کالج کے پرنسپل ، ضلع اقلیتی بہبود افسر پریم چند ، نگرپالیکا پریشد بورڈ کے چیئرپرسن نمائندہ ڈاکٹر سید راشد اقبال ، حاجی احسان مینائی ، محمد عارف عرف راجو ،محمد جنید مینائی ، حاجی پیر محمد نعیمی ، حاجی سراج احمد ، خورشید عالم ازہری ، ولی محمد ماما ، مہدی رضا ،ایم ایس آئی ٹی ایم سینٹر مننیجر اجے ٹنڈن ، فیروز خان ،مونکا ٹنڈن ،تبریز عالم ، ویبھوتی منی ترپاٹھی ،فرزانہ خاتون سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے ۔

