دھانے پور,گونڈہ(شیخ شمس):آج 21 ویں صدی میں جب دنیا بھر میں اطلاعاتی تکنیک کا دور دورہ ہے قرآنی تعلیمات کی اہمیت ہراعتبار سے بہت زیادہ بڑھ چکی ہے کیونکہ قرآن ہی ایک ایسی کتاب ہے جو فطرت کے قوانین واصول سے انسانیت کے واقف کراسکتی ہے اور اب تک کراتی رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار منگل کی شب دھانے پور بازار واقع مشہور دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ اہلسنت مظہر العلوم کے تحت منعقد جشن دستار فضیلت وعالمیت وحفظ وقرات کو خطاب کرتے ہوئے مشہور خطیب علامہ قاری ڈاکٹر روح الامین جبل پوری نے کی ۔ انھوں نے کہا کہ جس ملت کے پیغمبر پر اترنے والی سب سے پہلی وحی پڑھنے کی بات کرتی ہو وہ ملت پسماندگی ،

تنزلی اور جہالت سے دوچار ہو یہ بڑی ہی عجیب وغریب کیفیت ہے اس پر تمام مکاتب فکر کے علماء ودانشوران کو مل جل کر غور وفکر کرنے کی ضرورت ہے ۔آج ہر طرف اطلاعات پہنچ رہی ہیں اطلاعاتی تکنیک کا نول بالا ہے آرٹفیشئل انٹیلجنس کی باتیں کی جارہی ہیں ایسے میں قرآنی تعلیمات کو عام کرنے اور زیادہ سمجھے پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ علامہ مولانا نوشاد احمد علیمی نے بھی تعلیم وتعلم کے موضوع پر شاندار خطاب کیا اور کہا کہ تعلیم یافتہ لوگ تو دنیا میں بڑھ رہے ہیں لیکن انسانیت ، اخلاقیات اور ایمانداری جیسی چیزیں ختم ہوتی جارہی ہیں ۔لوگ بڑی بڑی ڈگریاں لے کر بھی بڑے بڑے جرائم میں ملوث ہورہے ہیں ایسے میں ضرورت ہے کہ تعلیم کو رب کے تعلیمات سے بھی منسلک کیا جائے قرآنی تعلیمات کو عام کیا جائے ۔ ان کے علاوہ علامہ سید نورمیاں اشرفی ودیگر علما کا بھی خطاب ہوا ۔وہیں شعرائے اسلام قاری ضیاء یزدانی ،قاری سہیل اختر اور قاری رضوان احمد وغیرہ نے نعت ومنقبت کے نذرانے پیش کئے ۔اس کے بعد سجادہ نشین آستانہ عالیہ مخدوم اشرف کچھوچھ شریف علامہ سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی ‘ معین ملت ‘ جامعہ کے پرنسپل علامہ سید خلیق اشرف کچھوچھوی ، جامعہ حشمتیہ معین العلوم بازار باغ کے پرنسپل علامہ سید شہزاد احمد اور علامہ مفتی حبیب اللہ خاں نعیمی وغیرہ کے ہاتھوں فضیلت ،عالمیت اور حفظ وقرات سے فارغ طلبہ کے سروں پر دستار باندھے گئے۔ اس دوران علامہ سید ولی اشرف ،علامہ سید جاوید اشرف ، منیجر ڈاکٹرشمیم الدین انصاری ، محمد انتخاب عالم عرف شبن ،مولانا امتیاز احمد ،قاری محمد شعبان رضا ،قاری محمد رضوان ، قاری محمد عمران ، مولانا شکیل احمد حبیبی ، قاری حمید اللہ ، مولانا اعجاز احمد خاں ،حفیظ الرحمن خان ،قاری معراج القادری ، مولانا اشفاق احمد ، مولانا محمد انور خاں علیمی اورمولانا ارشد خاں علیمی سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام وسامعین موجودرہے ۔
دوفضیلت 17 عالمیت 6 قرات اور 13 حفظ کے فارغین کو ملے دستار
گزشتہ شب جامعہ اشرفیہ اہسلنت مظہر العلوم کے جشن دستار فضیلت وعالمیت وقرات وحفظ میں فضیلت کے دستار سے محمد احمد ابن محرم علی اور غلام مصطفی ابن انعام اللہ جبکہ عالمیت کے دستار سے رجب علی ، عبداللہ ، عبدالقیوم ،محمد رضوان ، عمران قادری ، احمد حسین ، محمد اختر رضا ، عرفان علی ، عبدالماجد ،غلام رسول ، محمد جاوید ، محمد عارف ، بدرالسلام ، اختر رضا ، محمد مختار ، محمد صبور اور محمد رضا وہیں قرات کے لئے محمد عارش، احمد علی، اکرام الدین ، محمد عیان ،شہاب الدین اور شہباز کے سروں پر دستار باندھے گئے ۔ اسی طرح حفظ القرآن کے لئے غلام احمد ، محمد نسیم ، نثارخاں ، صدیق رضا ،شاہد رضا ، محمد آصف ، مذکرانصاری ،اصغرعلی ، محمد عادل ، سرتاج احمد ، اسحاق علی ، محمد شمیم اورمشاہد رضا کے سروں پر دستارباندھے گئے ۔

