اترولہ بلرامپور(نامہ نگار):یو پی پی سی ایس 2023 میں ڈی وائی ایس پی کے عہدے پر منتخب علاقے کا نام روشن کرنے والے سنی پانڈے کے اعزاز میں ساجدہ یسپتال کے منیجر سماجوادی لیڈرڈاکٹر احسان خاں کی جانب سے ایک اعزازیہ تقریب کا انعقاد کیا اور ڈی وائی ایس پی کے طور پر منتخب سنی پانڈے کا گلپوشی کرکے اور انعام واکرام دے کر اعزاز سے نوازا ۔اترولہ تحصیل کے گدھور کے رہنے والے سنی پانڈے نے اس موقع پر اپنے بارے میں بتایا کہ انکی بیسک تعلیم گاؤں کے ہرائمری اسکول میں ہوئی اس کے بعد محمد یوسف عثمانی انٹر کالج اترولہ سے انٹرمیڈیٹ تک کی تعلیم پوری کی ۔
اور بلرامپور کے ایم ایل کے پی جی کالج سے گریجویشن اور پھر پوسٹ گریجویشن مکمل کیا اور اس کے بعد پریاگ راج سے یو پی پی سی ایس کی تیاری کرنے لگا اور آخرکار 2023 میں اس کامیابی کو حاصل کرسکا ۔انھوں نے مزید بتایا کہ ابھی یہ آخر منزل نہیں ہے بلکہ آئی پی ایس کی تیاری بھی جاری ہے ۔بتادیں کہ سنی ہانڈے کے والد سبھاش چند پانڈے دودھ ڈیری کا کام کرتے ہیں ۔اس موقع پر کوتوال سنجے کمار دوبے ، پرائمری ٹیچرس ایسوسی ایشن کے سابق ضلع صدر دیوتا پرساد پانڈے وغیرہ نے سنٹی پانڈے کے ساتھ ڈاکٹر احسان خاں کو اس تقریب کے انعقاد پر بھی مبارکباد پیش کی ۔اس دوران ڈاکٹر ثناء اللہ خان ، برہانی کالج مہاراشٹر کے سابق پرنسپل ڈاکٹر حیدر ، ساجدہ ہسپتال ڈومریا گنج کے منیجر ڈاکٹر رفیع اللہ خان ، ایم جے ایکٹوٹی اسکول کے ڈائرکٹر سید سمیر رضوری وغیرہ نے بھی سنی پانڈے کو مبارکباد پیش کی ۔ پروگرام کی نظامت عثمان اترولوی نے کی ۔وہیں اس موقع پر سبھاش چندپانڈے ،سعید احمد صدیقی ، منیر پاشا ، ستیش گپتا ، عتیق خان ، حمزہ ، مونو خان ، محمد ایوب خان ، ڈاکٹر شاداب معاویہ ، ڈاکٹرسہیل ، وکاس گپتا اور رام اگر شکلا سمیت موجودرہے ۔

