علی پور بازار گونڈہ:علی پور بازار واقع مدرسہ دارالعلوم قاسمیہ کا سالانہ اجلاس وانعامی پروگرام آئندہ 28 فروری کو منعقد ہوگا ۔ پروگرام کےکنوینر شمیم احمد عرف کلو سیٹھ نے جانکاری دی ہےکہ مدرسہ کا سالانہ اجلاس 28 فروری کو منعقد ہوگا جس کی سرپرستی مولانا بشیر احمد گونڈوی ،
قیادت مولانا محمد یونس قاسمی اور صدارت مولانا فضیل احمد قاسمی کریں گے جبکہ نظامت مولانامصباح الدین اور مولانا رضی اللہ کریں گے ۔بطور مہمان خطیب مولانا افتخار احسن قاسمی ، مفتی پرویز اختر قاسمی اور مفتی عنایت اللہ قاسمی شرکت کریں گے ۔ان کے علاوہ مفتی معراج احمد قاسمی ، قاری فرقان احمد، شاعر اسلام فخرالاسلام کبیر نگری ، قاری شعیب احمد ، حافظ وقاری عبدالرحیم ، مولانا شفاعت اللہ قاسمی اور مولاناعبدالطیف قاسمی سمیت موجودرہیں گے ۔

