رپورٹ:شرف الدین خان حشمتی
مـــشـــــاہــــد، نـــگــــر،گــــونــــڈہ:سعد اللہ نگر گورہ چوکی روڈ پر واقع مرکزی دینی ادارہ الجامعة الحشمتیہ مشاہد نگر پپرا ماہم شریف میں منعقد ہونے والا 67واں سالانہ عرس حشمتی و 45واں سالانہ عرس نوری آ ئندہ 8 محرم الحرام بمطابق 04جولائی بروز جمعہ مبارکہ کو دن میں منعقد ہو رہا ہے ،جس کی تیاریاں جنگی پیمانے پر جاری ہے ،
الجامعتہ الحشمتیہ کے بانی شہزادہ مظہر اعلیٰ حضرت مفتی محمد ناصر رضا خان حشمتی کی سرپرستی میں ہونے والے عرس کی تقریبات کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی،
جسکی صدارت شہزادہ حضور معصوم ملت مولانا مفتی محمد مہران رضا خاں حشمتی، صدرالمدرسین الجامعتہ الحشمتیہ مشاہد نگر،و شہزادہ حضور معصوم ملت مولانا مفتی محمد فرمان رضا خان حشمتی نے کی،
۔ میٹنگ میں جامعہ کے میڈیا ترجمان خلیفہ حضور معصوم ملت الحاج قاری شرف الدین خان حشمتی نے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی 8 محرم الحرام کو بعد نماز فجر قرآن خوانی سے عرس کا آغاز ہو جائے گا ،انہو نے بتایا کہ اس عرس پاک میں آس پاس کے علاوہ دیوی پاٹن منطقہ سمیت بستی ،گورکھپور، لکھنؤ، سدھارتھ نگر، فیض آباد، بارہ بنکی،پرتاپگڑھ،سلطان پور سمیت کثیر تعداد میں عقیدت مند شرکت کرنے کے لیئے آتے ہیں،
واضح رہے کہ صبح آٹھ بجے قرآن پاک کی تلاوت سے محفل کی شروعات ہو جائے گی ـ اسی درمیان دس بجکر بیس منٹ پر سرکار مظہر اعلی حضرت شیر بیشہ اہلسنت مولانا محمد حشمت علی خان رضی اللہ عنہ پیلی بھیتی کا قل شریف ہوگا ـ اس کے بعدایک بج کر تیس منٹ تک بدستور نعت ومنقبت اور علمائے کرام کے بیانات کا سلسلہ جاری رہے گا وہیں ایک بج کر چالیس منٹ پر شہزادہ اعلیٰ حضرت مفتی اعظم عالم عليه الرحمة کا قل شریف ہوگا اس کے بعد صلاۃ وسلام و اجتماعی دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہو جائے گاـ انہوں نے بتا یا کہ باہر سے آئے ہو ئے زائرین میں لنگر حسینی،حشمتی تقسیم کیا جائے گا
وہیں الحاج قاری شرف الدین خان حشمتی نے یہ بھی بتایا کہ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی الجامعتہ الحشمتیہ کے باہر سات محرم الحرام سے لیکر عاشورہ تک روضہ امام عالی مقام کے اصل نقشے کو رکھ کر بنیت تبرک عام طورپر زیارت کرائی جائیگی ،اور سبیل امام حسین کا سلسلہ یکم محرم الحرام سے لیکر دس محرم الحرام تک بعد نماز مغرب آستانہ عالیہ حشمتیہ معصومیہ پر جاری رہے گاـ
قاری اطہر القادری نے بتایا کہ عرس کی ذمہ داریاں حشمتی ایکشن کمیٹی کو سونپ دی گئی ہے تاکہ باہر سے آنے والے زائرین کو کسی طرح کی تکلیف نہ ہو
اس موقع پر قاری عبد الحفیظ حشمتی، قاری اطہر حشمتی، حشمتی،قاری شہزاد رضا حشمتی،مولانا غلام جیلانی حشمتی، قاری رفیق احمد حشمتی،مولانا قیام رضا حشمتی ،ابرار احمد خاں، شمس الدین حشمتی، محبوب رضا حشمتی، ماسٹر غلام جیلانی بیگ حشمتی،مولانا شاداب رضاحشمتی، فاروق ٹھیکیدار حشمتی، انجمن رضائے حسین کے صدر حافظ محمود الحسن بیگ حشمتی، غلام قادر قریشی، نور عین مصطفیٰ شاہ،مولانا اسرار احمد،سعید احمد،غلام بھائی،سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے

