
صبراورشکرکےساتھ کی گئی بندگی ہی خداکوقبول ہے
جامعہ حشمتیہ معین العلوم بازارباغ میں منعقد مسلک اعلی حضرت کانفرنس و جشن دستار بندی سےعلمائےکرام کاخطاب
رپورٹ۔مولاناعبدالرشیدمصباحی
گونڈہ:گزشتہ شب علاقہ دھانے پور کےمشہور مرکزی ادارہ جامعہ حشمتیہ معین العلوم بازارباغ میں ایک عظیم الشان مسلک اعلی حضرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ سے فارغ ہونے والے 12 طلبہ کو دستار حفظ و عالمیت سے نوازا گیا۔کانفرنس کے روح رواں خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ سید شہزاد احمد صاحب قادری کی قیادت میں منعقداس کانفرنس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی مجمع کی کثرت کو دیکھ کرخصوصی خطباء نے قائد اجلاس حضرت علامہ سیدشہزاداحمد صاحب قبلہ کی کاوشوں کوخوب سراہا، مسیح العلماء حضرت علامہ مفتی مسیح الدین صاحب قبلہ نے احادیث کی اہمیت اور تقلید کی شرعی ضرورت پر مدلل خطاب فرمایا انھوں نے اپنےخطاب میں کہا کہ قرآن واحادیث سے مسائل کا استنباط و استخراج ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں اس لئے شرعی تقاضوں کے مطابق مجتہد فقہا میں سے کسی کی تقلید لازمی ہے ورنہ عام مسلمان افراط وتفریط میں مبتلا ہوگااور نصوص کی غلط تشریح کرکے اپنے ایمان وعقائد کو خراب کر لےگا ۔
نوادہ بہار سے تشریف لائے خطیب ہندوستان حضرت علامہ نعمان اختر فائق الجمالی صاحب نے بندہ اور بندگی کے عنوان پر سیر حاصل خطاب فرمایاکانفرنس میں شریک ہزاروں کےمجمع سےخطاب کرتےہوئے فرمایاکہ بندگی صبر و شکر کانام ہے اگر بندہ میں صبر و شکر نہیں پایا جائے گا تو وہ معیار بندگی پرکھرانہیں اترےگا جس طرح فن طبابت کے بغیر کسی کو طبیب نہیں کہاجا سکتااسی طرح بندگی کے بغیر کسی کو بندہ نہیں کہا جا سکتا
آؤ اس عظیم مسلک اعلیٰ حضرت کانفرنس میں ہم سب عہد کریں کہ ہم سب سے پہلے بندہ بننے کی کوشش کریں گے اور بندگی کے تقاضوں کو پوری کرتےہوئے نظر آئیں گے ۔

کانپور سے تشریف لائے شاعراہلسنت محترم زین العابدین صاحب نےاپنے بہترین کلام اور شیریں لہجے سے سب کو مسحور کردیا۔
کانفرنس کی نظامت سید قاصرخالد فردوسی نے کی اور جامعہ کے اساتذہ نےحضرت علامہ حسان رضامصباحی کی رفاقت میں کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا خاص کرمفتی رضوان احمداحسنی بازار باغ قاری اکبرعلی صاحب ، مولانا ہدایت اللہ فیضی صاحب مولانا شمیم اظہر صاحب مولانا شیعب رضا سعدی وقاری کلیم وغیرہ نے مہمانوں کی ضیافت میں کوئ کسر باقی نہ رکھی ۔ اس موقعہ پر اساتذۂ حبیب الرضا بگی روڈ ، اساتذۂ مظہرالعلوم دھانے پور ، قاری الیاس مشاہدی ، ارشاد حشمتی و علاقہ کے جملہ ائمہ وعلماء نے شرکت کی ۔
سیٹھ رضوان احمد صاحب صدر جامعہ ، کلام الدین ، شکیل احمد، کمال الدین ، صلاح الدین ، وکیل۔احمد۔نوری شعیب رضا محمد احمد وغیرہ وجملہ نوجوان کمیٹی بازار باغ نے منتظم کی حیثیت سے موجود رہے
آخر میں قائد ملت حضرت علامہ سید شہزاد احمد صاحب قبلہ نے سبھی شرکاء کا اشاریہ ادا کیا اور خطبہ صدارت پیش کی ۔

