بروز جمعرات کولہی غریب غرہ ضلع گونڈہ میں طلبہ وطالبات کا اختتامی پروگرام ہوا جس میں مدرسہ ہذا کےطلبہ نے اپنے جوہر خوب دکھلائے جس میں نعت نظم تقریر مکالمہ وغیرہ بہترین انداز میں پیش کیے ا س کے علاوہ ہر پروگرام میں درجہ آٹھ کے ہرایک بچہ اور بچی کو ایک قرآن کریم ایک مصلی اور کچھ کتابیں انعام میں دی گئیں اسی طرح شعبه حفظ کے 25طالب علموں کو گاؤں کے مخیر حضرا ت کی طرف سے دو دو جوڑے کپڑے دیے گئے

جبکہ اس جلسہ میں مہمان خصوصی مہمان کے طور پر حضرت مولانا فضیل احمد قاسمی حضرت مولانا رضی اللہ صاحب اور حضرت مولانا امین بہرائچی نے شرکت کی بہرائض سے تشریف لائے جلسے کے مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد امین صاحب بہرائچی نے عورتوں کے تعلق سے کہا عورتوں کا زیور چوڑی کنگن اور کان کی بالی نہیں بلکہ ان کا اصل زیور شرم و حیا ہے اور اس جلسے کے کنوینر قاری ارشاد صاحب مہتمم مدرسہ ہذا رہے گاؤں کے مرد اور خواتین حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائی اس پر ہم تمام مدرسہ ہذا کے تمام اساتذہ اور اراکین مدرسہ تمام سامعین کے بے حد شکر گزار ہیں

