
الیکٹرانکس سے ایم ٹیک کرہے کررہے ابوعبیدہ کا امریکن کمپنی میں ہوا سلیکشن
مدرسے سے شروعاتی تعلیم حاصل کرکے ایم ٹیک کرنے والے ابوعبیدہ کے والد مولانا اکبر مدرسہ اہلسنت حبیب الرضا کے ہیں استاذ
گونڈہ(شیخ شمس):مدارس اسلامیہ ان دنوں بھلے ہی متعصب میڈیا اور ایک مخصوص طبقے کے ٹارگیٹ پر ہوں لیکن ان کی ملک کی تعمیری خدمات کا احاطہ نہیں کیا جاسکتا یہاں سے بنیادہ تعلیم حاصل کرکے نکلنے والے آج بھی ملک وبیرون ممالک میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں ایسی ہی ایک شاندار مثال ضلع کے بگی روڈ علاول دویوریا واقع مدرسہ اہلسنت حبیب الرضاکے استاذ مولانااکبر کے بیٹے ابو عبیدہ نے پیش کی ہے جہوں نے شروعات تعلیم مدرسے سے حاصل کی تھی اور ابھی ٹریپل آئی ٹی دہلی سے الیکٹرنکس میں انجینئرنگ کررہے ہیں جو آئندہ جون ماہ تک کمپلیٹ ہونے والا ہے اسی دوران ان کاسلیکشن ایک سیمی کنڈکٹر بنانے والی یو ایس بیسڈ کمپنی کوالکم میں ہوگیا ہے جو آئندہ 6 ماہ تک انٹرنشپ میں رہیں گے اس کے بعد مستقل ہوجائیں گے جس کے لئے انہیں کم از کم 30 لاکھ روپئے کا ساکانہ پپیکج کمپنی نے آفر کیا ہے۔ ابو عبیدہ کی اس شاندار کامیابی سے مدرسہ حبیب الرضا کے استاتذہ واراکین کے ساتھ علاقائی لوگوں میں زبردست خوشی ہے اور لوگ ان کے والد مولانا اکبرکے ساتھ ابو عبیدہ کو بھی مبارکبادپیش کررہے ہیں ۔
ابو عبیدہ نے بتایا کہ وہ بلرامپور ضلع کے اترولہ تحصیل کے رمواپور گاؤں کے رہنے والے ہیں اور وہیں کے مدرسہ دارالعلوم محبوبیہ میں ہائی اسکول تک کی تعلیم حاصل کی تھی اس کے بعد والد صاحب جب حبیب الرضابگی روڈ آگئے تو سون برسا واقع نیو انڈین اسکول سے 11 ویں اور 12 ویں تک کی تعلیم مکمل کی کوٹہ میں رہ کر تیاری بھی کیا اس کے بعد علی گڑھ کے انٹرنس میں نام آگیا اور اے ایم یو چلے گئے جہاں سے الیکٹرانکس میں بی ٹیک کرنے کے بعد ابھی آئی آئی آئی ٹی دہلی سے ایم ٹیک ان وی ایل ایس آئی پورا کررہا ہوں جو آئندہ جون ماہ تک مکمل ہوجائے گا ۔اسی دوران میرا سلیکشن کوالکم کمپنی میں ہوگیا ہے جو ایک یو ایس بیسڈ سیمی کنڈکٹر اور وائرلیس ٹیکنالوجی کمپنی ہے ۔اس کمپنی کمپنی میں اسنیپ ڈریگن پروسیسر ایک ہارڈ وئیر ڈیزائن انجینئر(وی ایل ایس آئی)کے طور اے پلس آفر کے ساتھ ہوا ہے جس کے لئے مانا جارہا ہے کہ شروعاتی پیکج ہی 30 لاکھ سالانہ سے زیادہ ہوگی۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ علی گڑھ کے انٹرنس کے لئے انجینئر شمیم خان اور ذاکرحسین کی بڑی کوششیں رہیں جن میں شکرگزار رہوں گا ۔ابو عبیدہ اپنے والد کے بڑے بیٹے ہیں جبکہ دوسرے بھائی بی اے ایم ایس کررہے ہیں اور چھوٹے بھائی جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ سے عالمیت کاکورس کررہے ہیں ۔ انکی اس کامیابی پرانجینئر شمیم خان ، ڈاکٹر شعبان خاں ، دارالعلوم حبیب الرضا کے پرنسپل مولانا شکیل احمد حبیبی ، قاری حمید اللہ خاں ، مولانا قاری اعجاز احمد مصباحی ، مولانا شہزاد احمد اور قاری معراج قادری ، مولانا ارشد علیمی سمیت اہم شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کئے ہیں ۔

