شیخ شمس
گونڈہ:یوم جمہوریہ سے قبل شام کو اصغر گونڈوی فاؤنڈیشن کے تحت محلہ امام باڑہ واقع سماجوادی لیڈر فہیم الرحمان ‘منٹو قاضی ‘ کے رہائشگاہ پر ماہانہ طرحی نشست کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت جمیل اعظمی اور نظامت یعقوب صدیقی عزم نے کی جبکہ بطور مہمان خصوصی نظام الدین ‘نبوبھائی ‘ اور بطور مہمان اعزازی ڈاکٹر احترام الحق ‘وکی ہاشمی ‘ نے شرکت کی ۔ نشست کی نظامت کرتے ہوئے عزم گونڈوی نے ملک کی 76 ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اور ملک کے آئین وجمہوریت کی اہمیت بھی بتائی ۔اس کے بعد طرحی نشست کا آغاز عمران مسعودی کرنیل گنجوی کے نعت پاک سے ہوا پھر مصرع طرح ‘ ذرا سی دیر میں کیا ہوگیا زمانے کو ‘ پر اپنی اپنی طبع آزمائی کرتے ہوئےشعراء نے اپنی اپنی غزلیں سنائیں ۔اس موقع پر شعراء کو ان کے جن اشعارپر سب سے زیادہ داد وتحسین ملے درج ذیل ہیں ۔
جو دوسروں کے گھروں کو جلا رہے تھے جمیل
بچانہ پائے مگر اپنے آشیانے کو
جمیل اعظمی
ہوس ہے ، عشق ہے ، کیا ہے جانچ لیتے ہم
وہ کاش ہوتے بھی آمادہ آزمانے کو
مجیب صدیقی
بدھئی جمن وجھگرو گئے کمانے کو
ہمی یہاں پر ہیں انڈو کھنسی چرانے کو
رسید ماچش
بلندیوں پہ تو جاکر سنبھل سنبھل کے چل
ہزار بیٹھے ہیں تجھ کو ابھی گرانے کو
ڈاکٹر آفتاب عالم
کہیں پہ محفلیں آراستہ ہیں خوشیوں کی
کہیں پہ لوگ ترستے ہیں مسکرانے کو
نجمی کمال
لگی جو آگ خدا کے غضب کی پھیل گئی
تمام کوششیں ناکام ہیں بجھانے کو
عامل گونڈوی

جہاں پہ نفرتی انسان بنائے جاتے ہوں
خدایا آگ لگے ایسے کارخانوں کو
کوثرسلمانی
نگاہ یار ہی کافی ہے مے کشی کے لئے
لگادیں آگ کہووہ ، شراب خانے کو
لگادیں آگ کہووہ ، شراب خانے کو
خالد رضا بیگ

جلا کے ہاتھوں سے خود اپنے آشیانے کو
اجالا بخش رہاہوں میں اس زمانے کو
عمران مسعودی
اجالا بخش رہاہوں میں اس زمانے کو
عمران مسعودی
ترسنے لگ گئے بچے جو دانے دانے کو
وطن کو چھوڑ کے جانا پڑا کمانے کو
ابھشیک شری واستو
جہاں برستی ہے دن رات رحمت مولی
میں سوچتا ہوں وہاں اپنا گھر بنانے کو
الحاج گونڈوی
ان کے علاوہ حیدر گونڈوی ،مشیر میکش،افسرحسین ،عمران مسعودی ،خالد رضا بیگ ، ساجد گونڈوی ، شوہر گونڈوی ، صوفی گونڈوی ، جمشید وارثی ، یعقوب صدیقی ، انجم وارثی اور گڈو ڈونیئر سمیت شعراء نے کلام پیش کئے۔ اس موقع پر میزبانی کرتے ہوئے سماجوادی لیڈر فہیم الرحمان ‘منٹوقاضی ‘اور فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری ، سکریٹری سید عرفان معین اور خزانچی شباہت حسین نے مہمان خصوصی کو شال اوڑھاکر جبکہ دیگر مہمان شعراء کی گلپوشی کرکے پرزور خیر مقدم کیا ۔اس دوران سبکدوش اسپورٹس ٹیچر ماسٹر عدیل احمد کی گلپوشی کرکے ان کاخیر مقدم کیا گیا۔اس دوران مسیح الدین ، وکیل احمد صدیقی ، مدارس عربیہ ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ریاستی عہدے دارعتیق الرحمان خاں ، سید شوکت علی ،نور علی بابو، ذکی احمد ، قاضی ازیرالدین ، ڈاکٹر قمریاب عالم ، عظمت اللہ ، ہدایت اللہ ، سلمان ، پراگ کشیپ سمیت مقجودرہے ۔

