گونڈہ:اتوارکے روز سرکوکرروڈ کربلاکے پاس واقع ایمس انٹرنیشنل اسکول میں روزہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر واطراف کے بڑی تعداد میں روزے داروں نے شرکت کی ۔اسکول کے منیجر مطلوب حسین خاں نے بتایا کہ ابھی وہ حج عمرہ کے مقدس سفر سے لوٹے ہیں اور مکتہ المکرمہ کی کھجوریں بھی ساتھ لائے تھے اس لئے سوچا تمام احباب کا مکتہ المکرمہ کی کھجوروں سے روزہ افطار کرایا جائے اسی سوچ کے تحت اتوار کو اسکول گراؤنڈ میں روزہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ حالانکہ کھجوروں کے ساتھ دیگر لوزمات کا بھی بھرپور اہتمام کیا گیا تھا ۔

اس دوران سابق ایم پی مرحوم منن خاں کے بیٹے ثناء الرحمان خاں ، ایم آئی ایف کے نائب صدر مشفق احمد خاں ، لائف لائن ہسپتال کے ایم ڈی ڈاکٹر محمدصادر خاں ، وسیع خاں ، افسر حسین ، ایڈوکیٹ خورشیدانور چاند ، سابق پارلیمانی امیدوار مسعود عالم خاں ، زبیر خاں ،جاویدعلی، راشد حسین خاں چاند کرکٹر ، اشفق احمد ، احتشام صدیقی ، عارف محبوب عرف راجو لاری ،عبدالوفا ، شہنشاہ عالم ، محمد عرفان ، اکرام ، ہارون سمیت بڑی تعداد میں روزے دار موجودرہے ۔

