مہرانی گنج گھوسیانہ اسٹیشن روڈ واقع سیدنا حضرت علی مسجد میں تراویح کے دوران قرآن کا دور مکمل ہونے پر مسجد کے امام مولانا حافظ سہیل احمد ندوی کا خطاب
گونڈہ(ایس این بی):رحمتوں اور برکتوں کامہینہ رمضان المبارک ہم سب پر سایہ فگن ہے اس کا پہلا عشرہ رحمت رخصت ہورہا ہے اور دوسرے عشرے مغفرت کا دروازہ کھل رہا ہے ہم سب کو اللہ رب العزت کی عبادات طرف اور زیادہ دلجمعی کے ساتھ متوجہ ہوجانا چاہئے اور تراویح کا سلسلہ تب تک نہیں رکنا چاہئے جب تک کہ ہم عید الفطر کا چاند نہ دیکھ لیں ۔یہ باتیں گزشتہ شب مہرانی گنج گھوسیانہ اسٹیشن روڈ واقع سیدنا حضرت علی مسجد میں تراویح کے دوران قرآن پاک کا دور مکمل ہونے پر منعقد تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مسجد کے امام مولانا حافظ محمد سہیل ندوی نے کہا ۔

انھوں نے تراویح سے متعلق مختلف روایات پیش کرتے ہوئے اسکی اہمیت وفضیلت بیان کی اور کہا کہ تراویح دراصل قیام الیل ہے جس سے متعلق قرآن میں بیان کیا گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ رمضان اور قرآن کا رشتہ بہت مضبوط ہے اسی مہینے میں لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر قرآب کا نزول ہوا ہے لہذا اس مہینے قرآن کی خوب تلاوت ہونی چاہئے اس کے ترجمے اور تفسیر بھی پڑھے جائیں ۔اگر کوئی قرآن پڑھ نہیں سکتا تو وہ باوضو ہوکر قرآن اٹھائے اور اس کے سطور پر انگلیاں پھیرے تو بھی بہترین اجر کا مستحق ہوگا ۔اس مہینے میں سیدنا جبرائیل علیہ السلام سرورکونین کو قرآن کا دور سنایا کرتے تھے ۔خود سرور کونین حضرت جبرائیل کو قرآن سنایا کرتے تھے ۔انھوں نے کہاکہ اس رمضان کو اپنی زندگی کا آخری رمضان سمجھ کر اسکی قدر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آئندہ زندگی کا کسی کو کچھ پتا نہیں ہے اس لئے رمضان پاکر ہرمومن کا اپنی مغفرت کاسامان کرلینا چاہئیے ۔ولانا نے بتایا کہ رمضان اخوت اورغم خواری کا مہینہ ہے ہمیں اپنے ساتھ دوسروں کا بھی خیال رکھنا ہے کہ بالخصوص غزہ اور فلسطین کے مظلوموں کے لئےدعائیں کرنےکی ضرورت ہے ۔اور اپنے آس پاس کے لوگوں کا خیال رکھنا ہے کہ کسی کے گھر فاقہ نہ ہو ۔لوگ کی تیاریوں میں مصروف یوجاتے ہیں اور رمضان کی فضیلتوں سے محروم رہ جاتے ہیں اس لئے فضول خرچی سے بچنا ہے اور دوسرے ضرورت مندوں کی بھی عید ہوجائے اس کے لئے اپنے مال کا کچھ حصہ نکالنا ہے ۔زکوة کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پورے مال کا آنا پائی کا حساب کرکے زکوة نکالنا فرض ہے اور پھر اس کو خود مستحق تک پہنچانا بھی فرض ہے نہ کہ دروازے پر ضرورت مندوں کے آنے کا انتظار کیا جائے ۔غربا اورمساکین کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے ۔اخیر میں انھوں نے اجتماعی دعاکرائی ملک میں امن وامان کے قیام کے ساتھ مظلوم فسلطینیوں کی مدد کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ اس دوران شعیب احمد ، نفیس احمد ، پرویز ، شالو ، ضیاء اللہ ، حاجی جمیل ٹی ٹی ، اقبال سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجودرہے۔

ایک ہی گھر کے تین حفاظ نے تراویح میں سنایامکمل قرآن
شہر کے معروف تاجر حاجی عیسی مرحوم کے بیٹے حافظ محمد ادریس چوڑی والے گزشتہ 39 سال سے مسلسل جہاں تراویح کےدوران قرآن سنارہے ہیں امسال بھی انھوں نے گزشتہ روز صاحب گنج محلہ کے وارڈ ممبر حاجی عبدالسعید کے یہاں تراویح کے دوران قرآن کا دور مکمل کیا وہیں ان کے بیٹے مولانا محمد سہیل ندوی نے سیدنا حضرت علی مسجد میں قرآن کا دور مکمل کیا ساتھ ہی بھتیجے مولانا محمد سلمان قاسمی نے گڈومل چوراہا واقع تکیہ مسجد میں تراویح کے دوران قرآن کا دور مکمل کیا ۔

