گونڈہ(نامہ نگار):جمعہ کے روز عامی یوم خواتین کے موقع پر اسکیم ورکر کوآرڈنیشن کمیٹی (سی آئی ٹی یو )گونڈہ اکائی کے تحت خواتین اعزازیہ تقریب کا انعقاد کانگریس دفتر میں کیا گیا جسکی صدارت رانی دیوی پال اور نظامت کسم تیواری نے کی ۔پروگرام میں کسم تیواری ، خوشبو چورسیا ، روبی ، مونا وغیرہ اہم کردار نبھانے والی خواتین اعزاز سے نوازا گیا ۔اعزازیہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مزدور لیڈر سی آئی ٹی یو کے ریاستی نائب کامریڈ کوشلیندر پانڈے نے کہاکہ کام کرنے والی خواتین کو کم ازم کم 26000 روپئے ماہانہ ملنا چاہئے اور اس کے لئے سخت جدوجہد کی ضرورت ہے ۔آنگن باڑی کارکنان یونین کی ضلع جنرل سکریٹری نیلم شریواستو نے ریٹائرڈ کارکنان کے لئے گریچویٹی کی مانگ کی ۔آشا کارکنان یونین کی ضلع صدر سنتوشی دیوی نے آشا کو سبھی طرح کے کام کرنے کے بعد اس کی ادائیگی کی بھی مانگ اٹھائی ۔

اسکیم ورکر کوآرڈینیشن کمیٹی کی منطقائی صدر رانی دیوی پال نے سبھی خواتین کارکنان ملازمین کو راجیہ ملازمین کا درجہ دینے کی مانگ اٹھائی ۔پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے راجیہ کرمچاری مہاسنگھ کے منطقائی صدر ستیہ نرائن تیواری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک وریاست کی سرکاریں ملک کی نصف آبادی کو خود کفیل بنانے کی کوشش کریں ملک میں معاشی آزادی خود بخود آجائے گی ۔وہیں کانگریس پارٹی کے ضلع صدر پرمود مشرا نے کہا کہ ملک میں انڈیا اتحاد کی حکومت تو سبھی طرح کام کرنے والی خواتین کو کم ازکم تنخواہ ضرور دی جائے گی ۔ساتھ ہی پروگرام کا اختتام خواتین سمیلن میں موجود خواتین کے ذریعہ مہاراجہ دیوی بخش سنگھ کے مجسمے پر گلپوشی کرکے تھالی بجایا اور اپنی مانگوں کو لے کراحتجاج کیا ۔اور سات نکاتی میمورنڈم دلیپ شکلا کی قیادت میں ضلع انتظامیہ کے ذریعہ بھیجا گیا ۔ اس دوران نشاء خاتون ، سوشیلا موریہ ، پریتی مشرا ، شانتی دیوی ، نیلم آریہ ، رانی دیوی پال ، گرجاوتی ، ممتا تیواری ، گیانوتی دیوی ، رنجنا موریہ ، شاہدہ ، منی سنگھ اور سنیتا سمیت موجودرہیں ۔

