علی پور بازار گونڈہ(نامہ نگار):علی پور واقع دارالعلوم قاسمیہ میں ایک انعامی جلسے کاانعقاد کیاگیاجس میں طلبہ نے شاندار پروگرام پیش کئے۔ ۔ علماء کرام نے اساتذہ کی محنت کی ستائش کی ۔
مہتمم مولانا فضیل قاسمی نے مدرسہ کی کارکردگی کو پیش کیا جبکہ ناظم صاحب نے مدرسہ کی تاریخی حیثیت بیان کی۔مولانا رضی اور مولانا مصباح الدین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے دارالعلوم ندوۃ العلماء سے تشریف لائے قاری فرقان نے قرآن پاک کی تلاوت کی قاری شعیب قاسمی اور فخر الاسلام کبیر نگری نے بارگاہ نبوی صلیٰ اللہ علیہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور مولانا مفتی عنایت اللہ ، مفتی محمد معراج اور مفتی پرویز اختر نے مجمع کو خطاب کیا جبکہ مفتی عنایت اللہ کے ہاتھوں طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا محمد شمیم عرف کلو سیٹھ صدر مدرسہ ہذا نے خصوصی انعام اور حافظ عبد اللہ نے بھی انعام دیااس موقعہ پر دارالعلوم قاسمیہ کے اساتذہ مولانا شفاعت اللہ مولانا عبد اللطیف حافظ عبد الواحد اور ماسٹر نظام الدین ان کے علاوہ عبد السلام صاحب وغیرہ موجود رہے۔

