کرنیل گنج, گونڈہ:بدھ کی شب تھانہ کوتوالی شہر کے تحت گونڈہ لکھنؤ ہائیوے پر گنا لدی ٹریکٹر ٹرالی میں ایک کار بے قابو ہوکر گھس گئی جس سےاس میں آگ لگ گئی جس میں دولوگوں کےزندہ جل کر دردناک موت ہونےاور ایک کی حالت نازک کی خبر ہے بتائی جس کو ڈاکٹروں نے لکھنؤ ریفر کیا ہے۔
فراہم کردہ تفصیل کے مطابق حادثے کی خبر ملتے ہی جب پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں پہنچی اور ریسکیوکرکے آگ پر قابو پایا تب تک بندیش یادوولد کیشورام یادو 28 ساکن کنہئی پورے سنگم تھانہ کٹرہ بازار اور انوپم پاٹھک ولد ماتا پرساد عرف بمبو پاٹھک 22 ساکن مجھورا تھانہ پرسپور کی بری طرح جھلس کر موت ہوچکی تھی جبکہ سورج پاٹھک ولد دیناناتھ پاٹھک 30 ساکن کنہئی پوروا تھانہ کٹرہ بازار کی سانسیں چل رہی تھیں ۔شہر کوتوالی پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لیاہے اور حادثے کی جانچ پڑتال کررہی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ٹریکٹرٹرالی گنالدی ہائیوے پر کھڑی تھی اس میں رفلیکٹر بھی نہیں لگا تھا جس کی وجہ سے کار ڈرائیور سمجھ نہیں پایا اور اس میں گھس گیا کار ٹرالی سے ٹکراتے ہی آگ کے انگارے میں تبدیل ہوگئی شدید آواز سن کر آس پاس کے لوگ دوڑے اور پولیس وفائر بریگیڈ کو اطلاع کیالیکن ریکسکیو کرتے کرتے کافی دیرہوگئی ۔ایس پی وجیت جیسوال نے بتایا کہ 28 فروری کے دیر شب پولیس کو اطلاع ملی کہ گونڈہ لکھنؤ ہائیوے پر گنا لدی ٹریکٹر ٹرالی میں تیزرفتار آئی ٹوینٹی کار گھس جانے سے حادثہ ہوا ہے پولیس اور فائرٹیم موقع پر پہنچی ریسکیو کرکے متاثرین کو باہر نکالا جن میں ایک موقع پر ہی موت ہوگئی دوسرے کی راستے میں جبکہ تیسرے کوپہلے ضلع ہسہتال اور پھر ڈاکٹر نے لکھنؤ ریفر کیا ہے ۔ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

