کرنیل گنج گونڈہ:ضلع میں تقریبا دوسال قبل ایک خاتون کا قتل کرکے لاش چھپانے والے دوملزمین کو عدالت مجرم قراردیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے اور 43۔43 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔
فراہم کردہ تفصیل کے مطابق 13 فروری 2021 کو کرنیل کوتوالی کے کٹرہ گھاٹ کے پاس جھاڑیوں میں ایک نامعلوم خاتون کی لاش پڑی ملی تھی ۔پولیس نے اس معاملے میں پولیس نے بارہ بنکی ضلع کے عظیم نگر جہانگیرآباد کے رہنے والے اسماعیل ولد عنایت علی اور اس کے چچیرے بھائی عرفان ولد اسحاق ساکنان گوری بنیانی تھانہ فتح پور بارہ بنکی کو گرفتار کرکے کورٹ میں پیش کیا تھا اور انہیں جیل بھیجا گیا تھا ۔پولیس نے تفتیش کے بعد دونوں کے خلاف قتل ولاش چھپانے کےمعاملے میں چارج شیٹ داخل کیا تھا۔حکومتی وکیل اوم پرکاش شکلا مانیٹرنگ سیل اور تھانہ کرنیل گنج کے پیروکار کی طرف سے معاملے کی پیروی کی جارہی تھی جس میں ایڈیشنل سیشن جج کی کورٹ نے اسماعیل وعرفان کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزاسنائی ہے اور 43۔43ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔فراہم کردہ تفصیل کے مطابق بارہ بنکی ضلع کی کٹرہ تھانہ بڈوپور کی رہنے والی فریدالنساء کا قتل آشنائی کے معاملے میں کی گئی تھی ۔اس کے آشنائی اسماعیل نے اپنے چچیرے بھائی کے ساتھ مل کر پہلے اسے زہر کھلایا اور شاقوؤں سے گود کر قتل کردیا اور اسکی لاش کو چھپانے کے مقصد سے کرنیل گنج کٹرہ گھاٹ کے پاس جھاڑی میں پھینک دیا تھا۔

