رپورٹ شرف الدین خان حشمتی/غلام جیلانی بیگ
مشاہد نگر,گونڈہ
گلی میں لوہے کا پترا لگانے کو لیکر سابقہ تنازعہ کی وجہ سے ایک فوجی نے اپنے ہی ایک پڑوسی کے گھر پر تابڑ توڑ فائرنگ کر دی۔

جس میں سات لوگ زخمی ہو گیے۔ واضح ہو کہ ایک 58 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ یہ واقعہ منگل کی دوپہر کو پیش آیا۔ مسکنوا چوکی حلقہ کے مہولی کھوری گاؤں کے رہنے والے بابورام جیسوال نے بتایا کہ آج ان کے چھوٹے بیٹے امندیپ کی شادی تھی۔ بارات رام نگر بستی جانا تھا۔ گھر کے سامنے بنے منڈپ میں ٹینٹ کے نیچے باراتی لوگوں کو کھانا کھلانے کی تیاریاں چل رہی تھی۔ گھر والے پڑوسی رشتہ داراور عزیزو اقارب دروازے پر بیٹھے تھے۔ اچانک گھر کے بغل میں رہنے والےسیتارام کے بیٹے رام پھیر ہتھیاروں سے لیس اپنے ایک درجن ساتھیوں کے ساتھ گھر پر حملہ کر دیا۔ بابو رام کا کہنا ہے کہ سیتا رام یادو نے ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ میں دولہے کی مامی جھنپتا، عمر 58 سال، اہلیہ امریکہ، ساکن جوگاپور تھانہ، پرشورام پور ضلع، بستی، دولہے کے چچا رام دیو جیسوال، 50 سال، بیٹا ہٹراج جیسوال، بھائی دیپک جیسوال، 29 سال،چیچری بہن۔ پنکی جیسوال، 17 سال، بیٹی رام دیو جیسوال، چچا زاد بھائی ستیم۔جیسوال، 18 سال، رام دیو جیسوال کا بیٹا، پڑوسی کی لڑکی لکشمی یادو، 13 سال، رام تیرتھ یادو کی بیٹی، میرے بھائی کشور کمار، بھوانی بھیک۔ 38 سال ساکن ورٹا تھانہ پرشورام پور ضلع بستی وہیں دولہے امندیپ کے پاؤں میں چوٹ لگی ہے ۔وہیں اور بھی لوگ زخمی ہیں . زخمیوں کو علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چھپیا لے جایا گیا۔ سی ایچ سی کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امیت کمار نے بتایا کہ زخمیوں کی سنگین حالت کے پیش نظر انہیں ضلع میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ہے۔ ایس او ستیندر ورما نے بتایا کہ زخمی خاتون جھنپتا کی اہلیہ امریکہ کی راستے میں ہی موت ہوگئی۔ جاۓ وقوعہ پر، دیوی پاٹن منطقہ کے ڈی آئی جی امریندر پرتاپ سنگھ، پولیس سپرنٹنڈنٹ انکت جیسوال سمیت سرکل آفیسر فورنسک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

