مفتی اعظم پیلی بھیت و سربراہ اعلی الجامعتہ الحشمتیہ حضرت علامہ مفتی محمد معصوم رضاخاں حشمتی کے عرس چہلم پرعلماء کا خطاب
مشاہدنگر گونڈہ(نامہ نگار):مذہب اسلام کے خلاف اٹھنے والےہر فتنے اور سازش کو بے نقاب کرنااوراس کا سدباب کرنا ہی خانقاہ حشمتیہ کا مشن ہے حضرت معصوم ملت علیہ الرحمہ نے اپنے اجداد کے اسی مشن کو پوری زندگی فروغ دیااوراب حضرت علامہ مفتی ناصر رضاخاں حشمتی اورحضرت علامہ مفتی ادریس رضا خاں حشمتی کی سرپرستی میں یہ خانوادہ اسی مشن کو آگے بھی فروغ دیتا رہےگا ۔مذکورہ پیغام جمعرات کو پپرا ماہم شریف الجامعتہ الحشمتیہ کے سامنے آستانہ عالیہ معصوم ملت پر منعقد عرس چہلم شریف کی محفل کو خطاب کرتے ہوئے جانشین معصوم ملت مفتی اعظم پیلی بھیت علامہ مفتی محمد مہران رضاخاں حشمتی نے عرس میں آئے عقیدت مندوں کو مجمع عام سے خطاب کرتے ہوئے دیا ہے

۔انھوں نے کہاکہ ہمیں کوئی ڈرانے اور دھمکانے یا لاللچ دینے کی حماقت ہرگز نہ کرے کیوں کہ ہمیں ہمارے اجداد نے یہی تعلیم دی ہے کہ مال دینا پڑے تو مال دے دینا اور جان دینا پڑے تو جان بھی دے دینا لیکن اگر کوئی ناموس رسالت اور اہلبیت وصحابہ کی عظمتوں پر حملہ کرنے والوں سے کبھی سمجھوتا مت کرنا ۔علامہ مفتی محمد فاران رضاخاں حشمتی نے معصوم ملت کی دینی خدمات اور ان کے کشف وکرامات بیان کئے ۔ اور اہلسنت والجماعت کے عقیدے کی ترجمانی کی اور کہا کہ جب معراج النبی کا واقعہ بیان کرتا ہے کہ بیت المقدس میں حضور نے سارے انبیاء کو نماز پڑھائی اور عرش اعظم تک کے سفر میں یکے بعد دیگرے کئی نبیوں سے ملاقات کی تو پھر انبیاء ، شہداء اور صالحین کے مرکر مٹی میں ملنے کا عقیدہ کیسے درست ہوسکتا ہے ؟ ظاہر کہ اس طرح کے عقائد گمراہی کے راستے پرلے جانے والے ہیں ۔مفتی عبدالرحمان قادری نے کہا کہ سیدھا راستہ ان کا ہے جن پر اللہ کا انعام ہوا ہے اور یہ راستہ نبیوں کا ہے ، اہلبیت اور صحابہ کا ہے اولیا اللہ اورشہداوصالحین کا ہے اور انہیں صالحین میں سرکار اعلی امام احمد رضا فاضل بریلوی ، شیر بیشہ اہلسنت اور آپ کا پورا خانوادہ بھی شامل ہے ۔معصوم ملت کی ہستی کا اندازہ انہیں کو ہے جنہیں نے ان کے جنازے میں شرکت کی تھی ۔ایک طرف خالق کائنات کے محبوب بنے کا جنازہ تھا اور دوسری طرف مخلوق خدا نظر آرہی تھی ۔ان کے علاوہ شہزادہ حضور معصوم ملت مولانا الحاج مفتی محمد فرمان رضا خان حشمتی،مولانا مفتی محمد سنابل رضا خان حشمتی،مولانا مفتی محمد شمائلرضا خان حشمتی،مولانا مفتی مشارب الحشمت خاں حشمتی،مولانا مفتی محمد مناقب الحشمت خاں حشمتی،مولانا مفتی ریاض حیدر حنفی حشمتی مولانا محمد محامد الحشمت خاں،نے خطاب کیا،اس موقع پر مولانا حنظلہ رضا،مولانا قاری عبد الحفیظ حشمتی،مولانا مفتی نقیب الرحمن کانپوری،مولانا غلام معین الدین حشمتی،مولانا بخش اللہ حشمتی سمیت خانوادہ حشمتیہ کے تمام شہزادگان ، بڑی تعداد میں علمائے کرام اور عقیدت مند موجودرہے ۔
اب ہر سال 10شعبان المعظم کو منایا جائے گا عرس معصومی
جمعرات کو معصوم ملت کے عرس چہلم کے موقع پر علامہ مفتی محمد فرزان رضاخاں حشمتی نے اعلان کیا کہ ناصر ملت اور ادریس ملت اور خانوادے کے متفقہ رائے سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اب آئندہ سال سے ہر 10 شعبان المعظم کو پپر ماہم شریف میں عرس معصومی کا انعقاد کیا جائے گا ۔اور عرس کو حشمتی خانوادے کے مشن ‘حق کو حق کہنا اور باطل کی رد کرنا ‘ کو عام کرنا ہے ۔
مدینہ منورہ سمیت مختلف آستانوں سے آئیں چادریں پیش کی گئیں
جمعرات کو عرس معصوم ملت کے دوران شہزادگان علامہ مفتی فرزان رضا، علامہ مفتی محمدمہران رضا ، علامہ مفتی محمد فاران رضا ، مفتی محمد فرمان رضا کے ذریعہ مدینہ منورہ اور ملک کے مشہور آستانوں سے آئی چادریں معصوم ملت کے آستانے پرپیش کی گئیں

