گونڈہ:پیر کے روز رام جانکی دھرم شالہ میں آل انڈیا ادیوگ ویاپار منڈل کی اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں حلقہ اودھ کے گونڈہ ، شراوستی ، بارہ بنکی ، سلطانپور ، امیٹھی ، امیبیڈکر ، ہردوئی ، بلرامپور ، ایودھیا اور بہرائچ سمیت ضلعوں اور منطقاؤں کے عہدے داران نے شرکت کی ۔میٹنگ کا آغازمہمان خصوصی ایسوسی ایشن کے قومی صدر سندیپ بنسل نے چراغاں کرکے کیا ۔میٹنگ میں اودھ حلقہ کے صدر ہری سنگھ اور ریاستی ایسوسی ایشن کے سینئر جنرل سکریٹری جگیش رائے تانی نے تاجروں کے مختلف مسائل کو اٹھایا اور حکومتی نمائندوں کو انہیں حل کرانے کی اپیل کی ۔ضلع صدر بھوپیندر آریہ نے آیوشمان کارڈ کا فائدہ تاجروں کو بھی دلائے جانے کی مانگ کی ۔اس دوران شوبھت ٹنڈن ،ریکھا کالرا ،نیشو سیٹھ ، عتیق احمد مینائی ، راجیندر سنگھ ، پرنس چورسیا ، مکیش دھنکانی ، عتیق حرمین ، نور محمد شبلو ، راحت علی ، رنجیت سنگھ سمیت موجودرہے ۔
فوٹو۔آل انڈیا ادیوگ ویاپار منڈل کے قومی صدر سندیپ بنسل عتیق حرمین کو عہدےکی نامزدگی لیٹر سونپتے ہوئے

