
محمد صارف نے اردو مضمون سےیوجی سی نیٹ کوالیفائی کیا
مدوبازار بڑھیا کے رہنے والے محمد صارف مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر ہیں
شرف الدین خاں حشمتی
گونڈہ(نامہ نگار):ضلع کے مدوبازار بڑھیا گاؤں کے رہنے والے محمد صارف ابن نور الدین نے اردو مضمون کے ساتھ نیٹ کولیفائی کیا ہے انھوں کل مجوزہ 300 نمبروں میں سے 208 نمبر حاصل کئے ہیں انکی اس کامیابی پر مدوبازار اور انکے گاؤں بڑھیا سمیت ضلع بھر سے لوگ انہیں اوران کے والدین کو مبارکباد پیش کررہے ہیں ۔
محمد صارف نے بتایا کہ وہ فی الحال مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے ریسرچ اسکالر ہیں اور 21 ویں صدی کی ناولوں میں سماجی تبدیلیاں اور رجحانات پر وہ ریسرچ کررہے ہیں ۔انکی پرائمری اور جونئیر تک کی تعلیم بڑھیا گاؤں کے مدرسہ دارالعلوم اہلسنت رضویہ سے ، حاجی لعل محلد خاں انٹر کالج حسین پور گدی پور سے ہائی اسکول جبکہ انٹر میڈیٹ گووند پرساد شکلا انٹر کالج گورا چوکی سے پاس کیا ۔اس کے بعد شیعہ پی جی کالج لکھنؤ سے بی اے اور ایم کی تعلیم 2023 میں مکمل کی اس کے بعد وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد آگئے جہاں وہ ریسرچ اسکالر ہیں اور اس بار انھوں نے تیسری بار نیٹ یوجی سی کوالیفائی کیا ہے۔

