
اجتماعی ابروریزی کی سنگین واردات کے ملزم بی جے پی لیڈر کو لے گئی بریلی پولیس
گونڈہ:بریلی پولیس نے ایک سنگین اجتماعی آبروریزی کے ملزم بی جے پی لیڈر اور منکاپور نگر پنچایت کے سابق امیدوار ستیش گپتا کو گرفتار کیا ہے یہ معاملہ ضلع کی ایک خاتون سے جڑا ہے جس کو جھاڑ پھونک کے بہانے بریلی لے جاتے وقت اس کے ساتھ اجتماعی آبرورزی کی گئی تھی ۔
فراہم کردہ تفصیل کے مطابق گزشتہ سال 31 مارچ 2024 کو متاثرہ خاتون کو جھاڑ پھونک کے ذریعہ علاج کے لئے بی جے پی لیڈر ستیش گپتا اور اس کے تین ساتھی امت کمار تیواری ، اودھیش کمار ترپاٹھی اور پون کمار سنگھ بودھ بریلی لے جارہے تھے ۔ٹسوا بازار کے پاس فتح گنج پوری تھانہ حلقہ میں رات تقریبا 8 بجے ملزمین نے گاڑی روک دی اور ایک دوسرے بابا سے ملنے کا بہانہ بناکر گاڑی سے اتارا اور پھر طمنچے کی نوک پر چاروں نے باری باری اس کے ساتھ آبروریزی کی تبھی ان کا ایک جاننے والا وہاں پہنچ گیا اور چیخ پکار سن کر اور بھی راہ گیربھی آنے لگے تو ان لوگوں نے متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔وہیں متعلقہ تھانے پرمتاثرہ نے شکایت کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی جس کے بعد متاثرہ نے کورٹ کا سہارا لیا اور انصاف کے لئے رٹ دائر کی ۔فراہم کردہ تفصیل کے مطابق بریلی کورٹ نے ثبوتوں کے مطابق ملزمین کو اجتماعی آبروریزی کا ملزم مانااور انہیں باری باری 5 سمن جاری کئے لیکن ملزمین کورٹ میں حاضر نہیں ہوئے جس کے بعد کورٹ نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ۔جس کے بعد بریلی پولیس نے منکاپور کے آزاد نگر کالونی کے رہنے والے ستیش گپتا کو ان کے رہائشگاہ سے گرفتار کرکےبریلی لے گئی ہے ۔ساتھ ہی دیگر ملزمین کی بھی تلاش کررہی ہے۔منکاپور کوتوال منوج کمار پاٹھک نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور بتایاہے کہ اس واردات کے دیگر ملزمین کی بھی تلاش کی جارہی ہے ۔

