
چھوٹی عمر سے ہی اسٹیج پرآنے سے بچوں میں بڑھے گی خود اعتمادی :حسن سعید
سرکولر روڈ گونڈہ واقع ‘بچپن پلے اسکول’ میں منعقد ہوا کریٹیوٹی ڈے پروگرام معصوموں نے دکھائے خوبصورت جلوے
گونڈہ(شیخ شمس):ہفتہ کے روز سرکولر روڈ واقع بچپن پلے اسکول میں کلرفل فینسی ڈریس مقابلے کا انعقاد کیا گیاجس میں ننھے منے بچوں نے اپنی نایاب خوبیوں کا مظاہرہ کیا اور الگ لگ قسم کے لائیوپروگرام پیش کئے جنہیں دیکھ کر لوگوں کے چہرے کھل گئے ۔
اس دوران بچوں نے مختلف قسم کے پھلوں ، سبزیوں ، چرند وپرند اور پھولوں کی دلچسپ ٹوپیاں ودیگر ڈریسیز پہن رکھے تھے ۔پروگرام میں بچپن پلےاسکول کے منیجر الحاج حسن سعید (جمال مینا)نے کہاکہ چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کے ذریعہ پیش کئے گئے خوبصورت مظاہرے انکی فطری خوبیوں کو اجاگر کرنے میں مدد کرتی ہیں اس سے ان کی جسمانی نشوونما کے ساتھ ذہنی بالیدگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔یہ جیسے جیسے بڑے ہوں گے ان کے اندر خوداعتمادی بڑھے گی اور انکی تخلیقی ذہنیت کو تقویت ملے گی ۔انھوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسکول معلمات کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بچوں کی خوبیوں کو نکھارنا آسان نہیں ہوتا لیکن ٹیچرس اپنی تخلیقی ذہنیت کو بھرپور استعمال کرکے انہیں اسٹیج پرلاتے ہیں یہ انکی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ اخیر میں بہترین مظاہرہ کرنے والے بچوں کو سرٹفکیٹ اور چاکلیٹ دے یر بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔اس دوران تبریز عالم ، فرزانہ خاتون ، انجلی شری شری واستو ، سعدیہ فضل ، شازیہ آفرین ، درشٹی شری واستو ، پروین ، بشری ، فاطمہ ، شردھا ، ویشنوی اور سمیہ سمیت موجودرہیں

