
کرنیل گنج گونڈہ:سکرورہ ڈگری کالج روڈ واقع مدرسہ محمدیہ طیبتہ البنات میں جلسہ جشن ردائے ختم بخاری اور فضیلت عالمیت وقرات کا انعقاد کیا گیا جہاں دو نشستوں میں مردوخواتین کے الگ الگ پروگرام کئے گئے ۔بعد نماز عشاء مردوں کے لئے منعقد کئے گئے پروگرام میں مفتی عبدالقیوم ، حافظ وقاری محمد احمد ، حافظ وقاری عابدحسین نے علوم نبویہ سے متعلق خصوصی خطاب کیا اور کہا کہ بدلتے حالات میں ہماری نسلوں کے ایمان وعقیدے کے لئے علوم نبویہ کو فروغ دینا کتنا اہم مسئلہ ہوگیا ہے لہذا تمام مسلمانوں کو سب سےپہلے اپنے بچوں کو علم دین دلانے پر خصوصی توجہ دینی چاہئے ۔وہیں مختلف شعراء نے نعت ومنقبت کے نذرانے بھی پیش کئے۔اس بابا شہید مرد کے سجادہ نشین معراج الحق شاہ گڈو میاں ، یاور حسین منا، محمد احمد پردھان نمائندہ گرد کرنیل گنج ، بابو رومی ، جمیل احمد رومی اور فاروق سمیت موجودرہے ۔ساتھ ہی خواتین کے پروگرام میں عالمہ فاضلہ سیدہ انجم نے عظمت والدین پر پرمغز خطاب کیا اور تعلیم پر خصوصی توجہ دلائی ۔

