رپورٹ- غلام جیلانی بیگ سعداللہ نگر, بلراماہل سنت والجماعت کے ممتاز فقیہ و مفتی، نامور محقق و مفکر ، بے باک مناظر و مجاہد ، بے مثال قائد و مرشد ، خلیفۂ حضور مفتی اعظم ، شہزادۂ حضور مناظر اعظم ، آئینۂ جمال شیر سنت ، مظہر حضور مشاہد ملت ، پیکر زہد و تقویٰ ، فخر خانوادۂ حشمتیہ ، سرمایۂ اہل سنت ، نازش اسلام ، حضرت العلام حضور مفتی محمد معصوم الرضا خان حشمتی علیہ الرحمہ (مفتی اعظم شہر پیلی بھیت شریف و سربراہ اعلٰی الجامعۃ الحشمتیہ مشاہد نگر پپرا ماہم ) طویل علالت کے بعد قضائے الہی سے وصال فرما گئے۔ اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَؕ۔
*آپ کی نماز جنازہ 24 جنوری بروز بدھ بعد نمازِ ظہر الجامعۃ الحشمتیہ مشاہد نگر پپرا ماہم کے نورانی صحن میں ادا کی جاے گی۔ ان شاءاللہ العزیز
*آپ کا سانحۂ ارتحال جماعت اہل سنّت کا عظیم ملی خسارہ اور مذہبی قیادت کا فقدان ہے جس کی تلافی کی صورت نظر نہیں آتی۔ آپ کی رحلت تعلیم و تربیت اور بیعت و نصیحت کے ایک سنہرے عہد کا خاتمہ ہے ۔ آپ کے انتقال پرملال سے عالم اسلام و سنیت ایک مایۂ ناز فقیہ و مفتی ، بے مثال داعی و رہ نما اور باکمال روحانی طبیب و مسیحا سے محروم ہو گیا ۔* *آپ کے خلوص و للہیت ، خوش عقیدوں سے خیر خواہی و ہمدردی ، بد عقیدوں پر شدت و سختی کی داستانیں حق پسندوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں ۔ آپ کی باوقار اور دل کش شخصیت اسلاف کرام کی سچی تصویر اور اربابِ وفا کے لیے باعثِ تنویر تھی*
*دعا گو ہوں رب قدیر و غافر آپ کی خدمات دینیہ کو قبول فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور آپ کے تمام محبین ، مریدین و متعلقین کو صبرِ جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے آمین یا ربّ العالمین بجاہ حبیبہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و اصحابہ وسلّم ۔*

