گونڈہ(نامہ نگار):دنیا بھر میں عید میلادالنبی منایاجارہا ہے وہیں گونڈہ کے نوجوانوں نے پیغامات رسول اللہ کی تختیاں اٹھا کر اس عید میلادالنبی پر نئی نسل کو ایک اہم پیغام دینے کی کوشش کی ہے

۔ شہنشاہ عالم ، شباہت حسین ، آفتاب تنہا، شہباز احمد صدیقی سمیت مختلف نوجوانوں نے عید میلاد النبی کے موقع پر اپنے اپنے ہاتھوں میں رسول اللہ کے پیغامات جن میں ‘ نماز جنت کی کنجی ہے ، جس انسان نے اپنے پڑوسی کو نقصان پہنچایا وہ جنت میں نہیں جائے گا ، راستے سے تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دینا صدقہ ہے ، اچھے دوست وہ ہیں جو تمہیں اچھے کاموں کی طرف بلائیں ، شراب ہرگز نہ پینا کیونکہ یہ ہربرائی کی جڑ ہےوغیرہ ۔

