گونڈہ: بارہ ربیع الاول شریف(یعنی)عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم وگنیش چترتھی کےپیش نظر گذشتہ روز تھانہ سعداللہ نگرکیمپس میں پیس کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی،
جسکی صدارت تھانہ انچارج منوج کمار سنگھ،نےکی،
میٹنگ میں تھانہ سعداللہ نگر کےتحت آنےوالےمواضعات کےگرام پردھانوں معززلوگوں کےعلاوہ مدارس کےعلمائےکرام وذمہ داران مدارس نےشرکت کی، تھانہ انچارج منوج کمار سنگھ نے میٹنگ میں آۓ ہوئے لوگوں سے پہلے اپنا تعارف کرایا اور کہا کہ میں آپ لوگوں کے جان ومال کا محافظ بنا کر پولیس سپرنٹنڈنٹ بلرام پور کی جانب سے بھیجا گیا ہوں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آپ لوگوں کی خدمت چوبیس گھنٹے حاضر رہے جب بھی کسی کو کوئی ضرورت پیش فوراً وہ مجھ سے ملاقات کرے انہوں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ڈی جے وغیرہ ڈی سی ایم کے ڈالے کے برابر ہی رکھیں زیادہ اوپر ہونے سے خطرہ بنا رہتا ہے اس چیز کا خاص طور سے ڈی جے مالکان وجلوس کے ذمہ داران خیال رکھیں گے، موصوف نے کہا جس طرح آپ اپنے نبی آخرالزماں خاتم پیغمبراں رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت مناتے تھے اسی طرح منائیں اگر کوئی دشواری آپ کو ہوتی ہے تو انتظامیہ کو آپ آگاہ کریں انتظامیہ آپکی پوری مدد کرے گی، انہوں نے دونوں مذاہب کے رہنماؤں سےکہا کہ کوئی بھی نئ رسم و رواج قائم نہ کریںتاکہ کو ئی دشواری ہو خاص طور سے کہا کہ جھنڈے میں پلاسٹک کا پا ئپ یہ سوکھا بانس لگا کر ہی جلوس میں آئیں تاکہ اگر بجلی کے تار سے ٹکرائیں بھی تو کرنٹ کے زد میں نہ آئے اور حادثہ سے لوگ محفوظ رہیں اس لیے کہ برسات کا موسم بھی ہے،
نیز انہوں نے کہا کہ سعداللہ نگر کا آپسی بھائی چارہ دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے اور اس سے عوام کو بھی ایک پیغام ملتا ہے اس سے آپس میں اتحاد بر قرار رہتا ہے،
میٹنگ میں الجامعتہ الحشمتیہ مشاہد نگر ماہم سے نکلنے والے مرکزی جلوس کے میڈیا ترجمان الحاج قاری شرف الدین خان حشمتی نے آئے ہوئے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلوس اپنی سابقہ روایت کے ساتھ جس طرح نکلتا تھا اسی طرح نکلےگا کوئ بھی نئی روایت قائم نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ جس طرح ہر گاؤں میں شب نور کی رات میں سجاوٹ اور محفل کا اہتمام کرتے تھے اسی طرح کریں مولانا چموصوف نے کہا کہ ہم کو اسلامی طور طریقے سے چلنا ہے باوضو رہیں باادب رہیں درود شریف کا ورد کرتے رہیں جلوس میں ہمیں کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا ہےجس سے کسی دوسرے کو تکلیف پہونچے انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ اپنے اپنے گاؤں اور قصبے میں یہ اعلان کر دیں اور عوام کو بتا دیں کہ جلو س میں ٹریکٹر ٹرالی ہر گز نہ لائیں جلوس میں پک اپ وغیرہ سے شامل ہوں اپنے ساتھ چھوٹے بچوں اور خواتین کو بھی نہ لائیں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا مذہبی جلوس ہے اس میں سیاسی لوگ ہر گز شریک نہ ہو اور نہ ہی جلوس کے قائدین کے آگے چلیں،ہمیں یہ بھی نظر رکھنا ہے کہ کوئی بھی ایسے لوگ جلوس میں شامل نہ ہو جو سماج دشمن عناصر ہو انکی وجہ سے کوئی بد نظمی پھیلے
اس موقع پرصحافی ماسٹر غلام جیلانی بیگ حشمتی،انجمن کے صدر حافظ محمود الحسن بیگ حشمتی،پردھان شبو رضا،واجد علی راعینی،پردھان احمد علی،پردھان جعفر علی،قاری محمد وسیم بیگ حشمتی،مولانا فرید صدیقی،حافظ نظام الدین معصومی،حافظ امین مشاہدی،حافظ محبوب علی مشاہدی،مولانا جمیل، عبد الوحید نوری،عبد الرزاق حشمتی،مجاہد بیگ،شمس الدین،پردھان رواب علی ،غلام جیلانی بیگ عرف راجو،صحافی توقیر احمد،رمیش تیواری ویشنو گپتا،صحافی رادھے شیام گپتا،دیپ چند جیسوال،حافظ محبوب عالم،سمیت علاقائی ذمہ داران کثیر تعداد میں موجود تھے

