کرنیل گنج گونڈہ(نامہ نگار):کرنیل گنج کٹرہ بازار روڈ واقع بابا حضرت کفیل اللہ شاہ بڑے بابا کا دوروزہ سالانہ عرس سجادہ نشین انوارالحق شاہ پپو میاں ،للو میاں ، گڈومیاں ، شانومیاں وگلزار میاں کی سرپرستی میں منایا گیا ۔عرس کے پہلے روز ہفتہ کی شب میں جشن عید میلادالنبی کا انعقاد ہوا اور پھر محفل سماع میں صوفیانہ قوالیوں کا دور چلا۔اتوار کو بعد نمازظہر قل شریف کا اہتمام کیا گیا اس کے بعد ایک بار پھر محفل سماع کا دورچلا ۔شب میں دیوا سے آئے قوال شاہ ویز وارثی اور ممبئی سے آئے نواب چشتی کے درمیان جوابی قوالی ہوئی ۔عرس میں قصبہ وآس پاس کے ہزاروں عقیدتمندتوں نے شرکت کی ۔بالخصوص نمائندہ چیئرپرسن رام جی لال مودن وال ، ڈاکٹرمحمد سلمان ، مولوی شمس الدین ، غلام جیلانی اور معین الدین قریشی سمیت بڑی تعداد میں لوگ شامل رہے ۔

