گونڈہ(نامہ نگار):پیر کے روزسرکولرروڈ واقع جامعہ امیر العلوم مینائیہ اورمحلہ میواتیان واقع مدرسہ فرقانیہ میں 2024 میں حج کے مقدس سفر پر جانے والے عازمین حج کی ٹیکہ کاری وتربیتی کیمپ کے انعقاد کئے گئے ۔

جامعہ امیرالعلوم مینائیہ میں 130 عازمین کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے اس موقع پر منعقد تربیتی کیمپ میں جامعہ کے پرنسپل قاری نثار احمد مینائی نے حج کے شرعی مسائل پر عازمین کوتربیت فراہم کی تو حاجی پیر محمد نعیمی نے حج کے ارکان سے عازمین کو پریکٹکلی واقف کرایا ۔ریاستی حج ٹرینر الحاج قسیم صدیقی نے عازمین کو بتایا کہ تیسری اور آخری قسط 87300روپئے جو آئندہ 4مئی تک ہر حال میں جمع ہونی ہے سبھی عازمین اس قبل جمع کرادیں ساتھ ہی انھوں نے حج کمیٹی آف انڈیا کی ضروری ہدایات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی

۔ڈاکٹر جے گووند اے سی ایم او اور ڈاکٹر فروخ صغیر کی قیادت میں بنی صحت محکمے کی ٹیم نے سبھی عازمین کی ٹیکہ کاری کی ، ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر ایم جی چشتی اور ڈی ایم او رمیش چند نے ٹیکہ کاری کا معائنہ بھی کیا۔اخیر میں سربراہ اعلی جامعہ امیرالعلوم مینائیہ الحاج حسن سعید(جمال مینا)نے سبھی عازمین کو انکے مقدس سفر کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ حج کے دوران اپنے ملک کی خوشحالی اور امن وامان کے لئے خصوصی دعائیں کریں گے۔اس دوران ڈاکٹر لائق علی خاں ،حاجی احسان ، سید حاکم علی ، سراج الدین ، جنید مینائی ،محمد شریف ،افضال احمد ،انجینئر شمیم خاں ،مہدی رضا سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے پہنچ کر عازمین حج کی خدمت کی ۔

