گونڈہ:گونڈہ ممبر پارلیمنٹ وبی جے پی امیدوار کیرتی وردھن سنگھ عرف راجہ بھیا نے پیر کے روز کلکٹریٹ پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے انکی حمایت میں پارٹی کے ضلع صدر سمیت سہنئرلیڈران بھی موجودرہے ۔
پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد کیرتی وردھن سنگھ نے میڈیا کارکنان سے بات چیت کی اور کہا کہ 2004 سے2014 کے درمیان جس تیزی سے مہنگائی بڑھی تھی اگر غور کریں گے تو 2014 سے 2024 تک کی ہماری مدت کار میں مہنگائی کم بڑھی ہے ہماری حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول کیا ہےغریبی بھی کم ہوئی ہے ۔جب میڈیا نے سوال کیا کہ ٹرینوں میں جنرل ڈبے کم ہورہے ہیں اور اے سی کوچ بڑھائی جارہی ہیں اس غریبوں کا کیا ہوگا تو انھوں نے کہا کہ اب غریب لوگوں کے پاس بھی پیسے ہیں اور وہ ہوائی جہاز کا سفر کرنے لگے ہیں ۔ان سے بے روزگاری پر پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ یہ بے روزگاری گزشتہ حکومتوں کی دین ہے ۔بتادیں کہ کیرتی وردھن سنگھ عرف راجہ بھیا پہلی بار 1998 میں سماجوادی پارٹی کے سمبل سے میدان میں آئے تھےاور بی جے پی برج بھوشن سنگھ کو شکست دی لیکن 1999 میں ہوئی عام انتخاب میں شکست ہوئی پھر 2004 میں دوبارہ سماجوادی پارٹی کے سمبل پرایم پی منتخب ہوئےاور بی جے پی گھنشیام شکلا کو شکست دی تھی سال 2009 میں وہ بی ایس پی کے سمبل سے میدان میں آئے لیکن انہیں کانگریس کے بینی پرساد ورما نے شکست دی ۔سال 2014 میں جب اترپردیش میں سماجوادی حکومت تھی اور مسٹر سنگھ کے والد آنند سنگھ کابینہ وزیر تھے ایک مسلم تاجر حاجی ماجد معاملے میں مسلم مخالف ہونے کا الزام لگنے کے بعد انھوں نے بی جے پی جوائن کر لی اور ٹکٹ لے کر 2014 کے میدان میں آگئےاوربینی پررساد ورما کو شکست دے کر تیسری بارممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے اسی طرح 2019 میں سماجوادی پارٹی کےسابق کابینی وزیرآنجہانی ونودکمار سنگھ عرف پنڈت سنگھ کو شکست دے کر چوتھی بار رکارڈ ووٹوں سے ایم پی منتخب ہوئے اور اب بی جے پی سے مسلسل تیسری بارمیدان میں ہیں ۔اگر وہ پھر کامیاب ہوئے توپانچویں بار ممبرپارلیمنٹ پہنچیں گے ۔

