رپورٹ :عمران احمد
گونڈہ:ضلع کے ایک اور نوجوان شہباز احمد کا بھی ملک کے سب سے اہم ادارے اسرو میں ٹیکنکل اسسٹنٹ کے طور پر انتخاب ہوگیا ہے جس سے ضلع میں اور بالخصوص انٹیاتھوک قصبے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے بتادیں کہ مشن چندریان 3 کو کامیاب بنانے میں اسرو میں پہلے سے کام کررہے ضلع کے گورا چوکی حلقہ قصبہ خاص کے رہنے والے سائنٹسٹ اختدار عباس کا بھی اہم رول رہا ہے اب ضلع کے ایک اور نوجوان کے اسرو میں انتخاب ہونے سے ضلع بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
شہباز احمد انٹیاتھوک کوتوالی کے سامنےالیکٹرانکس کی دوکان کرنے والے نسیم احمد کے بیٹے ہیں ۔شہباز کی شروعاتی تعلیم انٹیاتھوک بازار میں ہی ہوئی ہے 2015 میں اندرکنوری انٹرکالج انٹیاتھوک میں اول پوزیشن سے ہائی اسکول پاس کیا اور سال 2019 میں گورنمنٹ پالیٹیکنک گونڈہ سے الیکٹرانکس ٹریـڈ میں ڈپلومہ کیا ۔2022 میں گورنمنٹ انجینئرنگ کالج سونبھدر سے الیکٹرانکس میں بی ٹیک کی ڈگری حاصل کی اس کے بعد کئی سرکری محکموں کے امتحانات دئیے جہاں ان کا انتخاب بھی ہوا لیکن جوائننگ نہیں کی اسرو کے نتیجے کا انتظار تھا ۔گزشتہ روز 27 مارچ کو جب اسرو نے اپنے مختلف ٹریڈوں کا نتیجہ جاری کیا تو شہباز احمد کا انتخاب اسرو الیکٹرانکس ڈپارٹمنٹ میں پہلی رینک میں ہوچکا تھا ۔انکی تعیناتی وکرم سارا بھائی خلائی مرکز کیرلا میں ٹیکنکل اسسٹنٹ کے عہدے پر ہوئی ہے ۔شہباز کے اسرو میں انتخاب سے ان کے والدنسیم احمد ، والدہ شہر بانوں اور بہن کہکشاں کے علاوہ سابق بلاک پرمکھ ددن خاں ، انور شکیل ، شفیق خاں ، گلزار احمد ، بھولا ناتھ ، شفیق صدیقی ، منا مستری سمیت لوگوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات پیش کئے ہیں ۔

