شرف الدین خان حشمتی/غلام جیلانی بیگ
مشاہد نگر,گونڈہ:گزشتہ ماہ رحلت فرمانے والے شہزادہ شیر بیشہ اہلسنت مرکزی ادارہ الجامعتہ الحشمتیہ مشاہد نگر پپراماہم شریف کے سربراہ اعلی علامہ مفتی محمد معصوم الرضا رضاخاں حشمتی المعروف بڑے حضرت کاعرس چہلم شریف 29 فروری بروز جمعرات کو سعداللہ نگر گورا چوکی روڈ پر واقع خانقاہ عالیہ حشمتیہ درگاہ حضور قطب زمن میں بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائیگا جسکی تیاریاں جنگی پیمانے پرکی جارہی ہیں ۔
الجامعتہ الحشمتیہ کے میڈیا ترجمان خادم وخلیفہ حضور معصوم ملت الحاج قاری شرف الدین خاں حشمتی نے بتایا کہ معصوم ملت کے عرس چہلم شریف میں ملک بھر کے عقیدت مندوں کی شرکت ہوگی جس کی تیاریاں جنگی پیمانے پر کی جارہی ہیں ۔ عرس کا انعقاد علامہ مفتی محمد ادریس رضاخاں حشمتی اور علامہ مفتی محمد ناصر رضاخاں حشمتی کی سرپرستی میں منعقد ہوگا جسکی صدارت شہزادہ معصوم ملت علامہ مفتی محمد فرزان رضاخاں حشمتی ، علامہ مفتی محمد مہران رضاخاں حشمتی ، مفتی محمد فاران رضاخاں حشمتی اور مفتی محمد فرمان رضاخاں حشمتی کے علاوہ دیگر اہم علمائے کرام وشعرائے اسلام شرکت کریں گے ۔ عرس کا آغاز بعد نماز فجر حلقہ شریف سے ہوگا دوپہر بعد نماز ظہر جلوس چادر شریف نکالی جائے گی ۔بعد نماز مغرب وسیع پیمانے پر مہمانوں کو لنگر حشمتی ومعصومیکھلایا جائیگا، اور بعد نمازِ عشاء جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقادہوگا۔

