تراویح میں قرآن پاک کا پہلا دور مکمل
جامع مسجد خواجہ غریب نواز محلہ کٹہریا کے امام قاری محمد الیاس مشاہدی کی گلپوشی کا روح پرور منظر
لائیورپورٹ ۔۔۔شیخ شمس
گونڈہ:رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت تیزی سے رواں دواں ہےاور روزے دارروزے رکھ کر ، تراویح پڑھ کر ، سحری وافطاری کی برکتیں حاصل کرکے اسکی رحمتوں کو سمیٹ رہے ہیں ۔اسی دوران شہر کے دل میں بسے محلہ سبھاش نگر کٹہریا واقع دارالاسلامیہ خواجہ غریب نواز سے ملحقہ جامع مسجد خواجہ غریب نواز میں تراویح کے دوران قرآن پاک سننے اور سنانے کا پہلا دور جمعہ کی شب مکمل ہوگیا جس کے بعد شہر واطراف کے سینکڑوں عقیدت مندوں نے جامع مسجد کے امام ودارالعلوم کے پرنسپل قاری محمد الیاس مشاہدی سے ملنے اور انکی گلپوشی کرنے اور قرآن کی برکتیں سمیٹنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس خبر لکھے جانے تک جاری تھا ۔ابرار پردھان نے امام صاحب کو جو مالا پہنایا اس میں گلوں کے ساتھ 500-500 کے نوٹس بھی لگے ہوئے تھے ۔مسجد کو پھولوں سے سجایا گیا تھا ۔جامعہ مسجد ومدرسہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر مہدی حسن راعینی نے مسلسل محنت کرکے اپنے ساتھیوں کے تعاون سے یہاں نمازیوں کے لئے بھرپور انتظامات کئے تھے ۔اس دوران محلہ سبھاش نگر کے وارڈ ممبر طاہر یوسف ، محلہ امام باڑہ کے وارڈ ممبر اعظم علی قریشی ، محمد شمیم راعینی ، راحت علی راعینی اور معراج احمد راعینی سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجودرہے۔