
دارالعلوم قادریہ میں تعلیمی بیداری کانفرنس وجلسہ
دستار بندی کا ہواانعقا
دربار عالیہ مینائیہ کے سجادہ نشین الحاج حسن سعید(جمال مینا)کے ہاتھوں فارغین کے سروں پربندھے دستار
منکاپور گونڈہ(شیخ شمس):منکاپور قصبہ واع مدرسہ دارالعلوم قادریہ جامع مسجد میں تعلیم بیداری کانفرنس اور جلسہ دستار بندی کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسہ کے بچوں نے حقوق اللہ ، حقوق العباد اورحقوق والدین وحب الوطنی کے حوالے سے مختلف پروگرام پیش کیے تو وہیں مشہور خانقاہ دربار عالیہ مینائیہ گونڈہ کے سجادہ نشین الحاج حسن سعید (جمال مینا) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور انہیں کے مبارک ہاتھوں سے فارغین حفظ وقرات کے سروں پر دستار باندھے گئے ۔
تعلیمی بیداری کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جمال مینا شاہ نے بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کی اہمیت بھی بتائی۔ وہیں کانفرنس کو خصوصی طور پر خطاب کرتے ہوئےمولانا ڈاکٹر روح الامین نے کہا کہ قرآن مجید دنیا کی واحد کتاب ہے جو کسی انسان نے نہیں لکھی ہے بلکہ یہ مکمل آسمانی کتاب ہے جو خدا نے بندوں کی ہدایت کے لئے اپنے آخری رسول پر نازل فرمائی ہےاس کو مٹانے کی لاکھ کوششیں کی گئیں لیکن اس میں ایک نقطے کابھی فرق نہیں آیابلکہ اور زیادہ پڑھی جانے لگی ۔ تقریب سے قبل مدرسے کے سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عنایت فاطمہ، ضیا خان، آیت، عابدہ فاطمہ، خوشبو، زینب، ہدایت نور کو میڈلز اور اسناد سے نوازا گیا۔ اس دوران جامع مسجد کے امام مولانا منور خاں ، سکریٹری تنویر خاں سونو ، ماسٹر فمضان ، شمشیر خاں ڈمپی اور نثار احمد سمی بڑی تعداد میں لوگ موجودرہے۔
![]()

