
حضرت کفیل اللہ شاہ کا سالانہ فاتحہ منایا گیا
کرنیل گنج گونڈہ(عرفان شانو):ہر سال کی طرح امسال بھی پیر کی شب محمد ذکی اللہ شاہ ڈاکٹرمحمد سلمان کے جہانگیروا لوہارن پوروا واقع رہائشگاہ پر حضرت کفیل اللہ شاہ بڑے بابا علیہ الرحمہ کا سالانہ فاتحہ منایا گیا ۔جہاں نئے پوروا سے دیر شام بڑے بابا کے نام کا گاگر لاکر ڈاکٹر سلمان کے گھرپر پیش کیا گیا ۔اس فاتحہ خوانی کے پروگرام میں درگاہ بابا شہید مرد کے سجادہ نشین انوارالحق شاہ پپو میاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔پروگرام کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا۔وہیں دیر شب شروع ہوئی محفل سماع کا دور شب بھر جاری رہی جس میں گونڈہ اور بہرائچ سے آئے قوالوں نے صوفیانہ کلام سناکر عقیدت مندوں کو جھومنے پر مجبور کیا۔اس دوران عقیدت مندوں میں ہندومسلم قومی یکجہتی بھی خوب دیکھنے کو ملی ۔اس دوران اسرار الحق شاہ للو میاں ، گڈو میاں ، شانو میاں ،جمیل احمد ، زاہد حسین عرف ملا پردھان ، سابق پردھان جے پرکاش عرف کھنو مشرا اور عزیز احمد سمیت موجودرہے۔

