گونڈہ(نامہ نگار):رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو شہر کےمحلہ راجیندر نگرواقع ڈاکٹر امبیڈکر جونئیر ہائی اسکول میں روزہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر واطراف کے بڑی تعداد میں روزے داروں نے شرکت کی ۔ جونئیر ہائی اسکول کے منیجر الحاج قسیم صدیقی نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔
افطار کے بعد مغرب نماز دارالعلوم اسلامیہ خواجہ غریب نواز کے پرنسپل قاری محمد الیاس مشاہدی نے ادا کرائی ۔اس دوران قاری فاروق رضا ، مولانا محمد مقیم مشاہدی ،قاری محمد نعیم ، محمد یعقوب صدیقی عزم گونڈوی ، ماسٹرعدیل احمد ، سید عرفان معین ، منظور الہی ،ڈاکٹر عرفان باری ،حاجی سراج الدین خاں ، حاجی پیر محمد نعیمی ،حاجی آفتاب عالم ،سید ہاشم علی ، انجینئر اشعر احمد ، حاجی ندیم صدیقی ، ماسٹر نعمت اللہ ،وارڈ ممبر رحمان خاں، مسیح الدین سمیت موجودرہے ۔

