گونڈہ(نامہ نگار):ضلع کے وزیر گنج تھانے کے تحت ڈومریا ڈیہہ بالیشور گنج کے درمیان راجہ سگر کے پاس ایک ٹرک اور روڈ ویز بس کے درمیان تصادم ہونے بس ڈرائیور کمل کمار (30) کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ضلع ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ وہیں متوفی ڈرائیور کے کنبے کی تحریرپر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے ۔
ملی جانکاری کے مطابق پریاگ راج سے روڈ ویز بس مسافروں کو لے کر گونڈہ آرہی تھی اسی دوران راجہ سگرا کے پاس ایک تیز رفتار بے قابو ٹرک سے بس کی تصاد ہوگئی ہے جس میں سوار اونکار ولد گھراؤ 30 ، بلونت ولد سمے دین 28، رادھے شیام ولد آسارام ساکنان کھیری گھاٹ تھانہ ٹیپراچوبے بہرائچ ، شتروگھن ولد رام چندر 45 نرائن پور ماجھا تھانہ کوتوالی کرنیل گنج شدید طور پر زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے ضلع ہسپتال میں بھرتی کرایا ہے وہیں بس ڈرائیور کمال کمار ولد جگت پال ساکن خرانسہ تھانہ کوتوالی دیہات گونڈہ کی موقع پر ہی دردناک موت ہوگئی ۔تھانہ انچارج وزیر گنج نے بتایا کہ جمعہ کے روز صبح ٹرک اور بس میں تصادم کی اطلاع ملی تھی موقع پر پہنچی پولیس نے ریسکیو کرکے زخمیوں کو سی ایچ سی پہنچایا لیکن بس ڈرائیور کی موت ہوچکی تھی ۔متوفی ڈرائیور کے کنبے کی تحریر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے

