کرنیل گنج گونڈہ(نامہ نگار):ہر سال کی طرح امسال بھی بدھ کی شب جہانگیروا لوہرن پوروا گاؤں واقع محمد ذکی اللہ شاہ ڈاکٹر محمد سلمان کے رہائشگاہ پر حضرت کفیل اللہ شاہ بڑے بابا کے سالانہ فاتحہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی انوارالحق شاہ پپو میاں سجادہ نشین درگاہ بابا شہید مرد نے شرکت کی ۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا اس کے بعد یکے بعد دیگرے شعرائے اسلام نے نعت ومنقبت کے نذرانےپیش کئے ۔حافظ معین الدین نے بزرگوں کے واقعات بیان کئے ۔دیر شب محفل سماع کااہتمام ہوا ۔اخیر میں اجماعی دعاؤں کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔اس دوران للولیاں ، گڈو میاں ، شانو میاں ، گلزار میاں ، مولوی شمس الدین ، مولوی حنیف ، جمیل احمد ، محمد جیلانی ، جمال احمد ، پردھان ڈھیما زاہد حسین ، عزیز احمد ، حکیم احمد اور نسیم روشن سمیت موجودرہے ۔
فوٹو۔ذکی اللہ شاہ ڈاکٹر محمد سلمان کے رہائشگاہ پر منعقد سالانہ فاتحہ کی محفل میں شامل سجادگان وعقیدتمند

