شعبہ حفظ میں پورے مدرسے میں ٹاپ کرنے پر مدرسے استاد قاری حمیداللہ خان مصباحی کی طرف حافظ شمیم الدین کو تحفہ کے طور پر عمرہ پیکیج دیا گیا
شرف الدین خان حشمتی
مشاہد نگر،گونڈہ(نامہ نگار):اترولہ گونڈہ روڈ پر واقع مشہور دینی ادارہ دارالعلوم اہلسنت حبیب الرضا بگی روڈ گونڈہ میں سالانہ امتحان مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان گذشتہ روزجامع مسجد غریب نواز میں تلاوتِ کلام ربانی سے ہوا بعدہ طلباء نے نعت رسول کا نذرانہ پیش کیا اسکے بعد طلباء نے خطاب کیا،ادارہ کے استاذ علامہ قاری حمید اللہ خان نے طلبا سے تشجیعی خطاب کیا، آخر میں شعبہ حفظ،اور اعدادیہ سے سادسہ تک کے، ہر درجہ میں اول دوم سوم نمایاں پوزیشن لانے والے طلبا کو تشجیعی انعام سے نوازا گیا۔۔۔
پورے مدرسہ میں شعبۂ حفظ میں پہلے نمبر پر شمیم الدین بن نظام الدین جملا پور وزیر گنج گونڈہ، ودرس نظامیہ سے حافظ احمد رضا نیپال، نمایاں مقام حاصل کرنے پر طلباء اور اساتذہ نے مبارکباد دی۔
آخر میں علامہ قاری حمید اللہ نے یہ اعلان کیا کہ سال آئندہ شعبۂ حفظ ودرس نظامیہ میں پورے مدرسہ میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے دونوں طلبہ کو حرمین شریفین روانہ کیا جائے گا ۔

