رمضان میں ترجمے کے ساتھ پڑھو قرآن مہم کے تحت اعزازیہ پروگرام کاہواانعقاد
شیخ شمس
گونڈہ:رمضان میں ترجمے کے ساتھ قرآن پڑھو مہم کے تحت اعزازیہ پروگرام میزبان ریسٹورنٹ میں منعقد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی لائف لائن ہسپتال کے سی ایم ڈی ڈاکٹر محمد صادر خاں اور گرد گونڈہ کے سابق امیدوار زاہد علی نے شرکت کی ۔کمال عباس نے بتایا کہ فیض حسین کی جانب سے یہ مہم چلائی گئی تھی کہ جو بچے رمضان میں قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھیں گے انہیں انعام واکرام سے نوازا جائے گا ۔پروگرام میں حاجی عرفان احمد ، شعیب اختر اور کمال عباس نے مہمانوں کا شال اوڑھاکرخیر مقدم کیا ۔بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد صادر خاں نے کہا کہ جن کی زندگی میں دین ہوگا وہی انسان کامیاب ہوگا اسکی دنیا بھی بہترہوگی اور آخرت بھی ۔ان کے علاوہ ایس کے موریہ ، پرنس شری واستو نے بھی بچوں کو تعلیم کے تئیں بیدار کیا۔اس مہم میں شامل بچے اور بچیوں کو تحفے سے نوازا گیا ۔انعام اور تحفے پانے والوں میں سمیرہ ، طیبہ ، شفاء ، علینا ، آفرین ، نشرہ ، نشاء ، حمیرہ ، نمرہ ، عبرہ ، عادل حسین ، شارق ، عبدالرزاق ، ذیشان ، محمد معاذ کے نام شامل ہیں ۔اس موقع پر شباہت حسین ، ڈاکٹر پرویز احمد خاں ،احتشام صدیقی ، رضوان انیس اور راشد خاں سمیت موجودرہے۔



