
روزے داروں کی روحانی محفل سے پرنور ہوا ایدہاگاؤں
دارالعلوم اہلسنت حنفیہ ہدایت العلوم مین اجتماعی روزہ افطار پارٹی کا ہوااہتمام
رپورٹ شرف الدین خان حشمتی
،مشاہد نگر،گونڈہ: رمضان المبارک کا آخری عشرہ چل رہا ہے چندہ ہی روز باقی رہ گئے ہیں جیسے عید قریب آرہا ہے ویسے ویسے فرزندان توحید کے اندر نیک اعمال کرنے کا شوق اور جذبہ بڑھتا جارہا ہے جگہ جگہ لوگ کہی اپنی طرف سے اور کہی تو اجتماعی طور پر افطار پارٹیوں کا اہتمام کرنے کا سلسلہ جاری ہے اسی ضمن میں موضع ایدہا کے دارالعلوم اہلسنت حنفیہ ہدایت العلوم کے صحن میں منگل کے روز وسیع پیمانے پر روزہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں روزہ داروں نے ایک ساتھ افطاری کی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس روزہ افطار پارٹی کا اہتمام گاؤں کے کچھ نوجوانوں نے اپنے طور پر کیا تھا۔ خصوصی طور پر خلیفہ شیخ الاسلام مولانا قیام رضا حشمتی ممبئی، مرزا سبطین رضا بیگ،قاری ضیاء یزدانی، ناظم اجمیری، بابو رضا بیگ لکھنؤ، انور رضا بیگ لکھنؤ، مولانا حسان رضا بیگ قصری، مولانا رمضان، عطا محمد قریشی، فیصل ربانی، قاسم بیگ، نوری قریشی وغیرہ نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جس کا مقصد صرف اور صرف آپسی،باہمی محبت، بھائی چارہ اور خیر سگالی کو فروغ دینا تھا۔ افطار میں کھجور، پھل، شربت اور مختلف اقسام کے روایتی چیزوں کا انتظام و انصرام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مرزا سبطین رضا نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چل رہا جو ہمیں صبر، تحمل اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔ ایسی چیزوں کے اہتمام کرنے سے معاشرے میں باہمی اخوت، محبت اور خیر سگالی کا پیغام لوگوں تک پہونچتا ہے ۔ لوگوں نے اجتماعی طور پر افطار سے پہلے بارگاہ مولیٰ میں اپنے ہاتھوں کو اٹھا کر اپنے ملک میں امن، خوشحالی، ترقی اور بھائی چارہ کے لیے دعا کی،۔ افطار پارٹی پروگرام میں موجود لوگوں نے اتحاد، یکجہتی اور امن کا پیغام دیا اور اجتماعی دعائیں بھی کیں۔ اس افطار پارٹی کو کامیاب بنانے میں مقامی لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔۔ تقریب کے آخر میں یوتھ کمیٹی نے سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ تاکہ معاشرے میں باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارہ قائم رہے۔ اس موقع پر قاسم بیگ، مولانا محمد احمد بیگ حشمتی، حافظ محمود الحسن بیگ، حافظ الطاف رضا، قاری ضیاء یزدانی، مظہر بیگ، وحید الحسن بیگ، چاند بابو، غلام قادر قریشی، محمد نظام، ناظم باورچی، مرزا بادشاہ، محمد فاروق شاہ ٹھیکیدار، ماسٹر غلام جیلانی بیگ حشمتی، انیس قریشی، مقصود عالم بیگ،اسرارالحسن بیگ،ارشاد مستری،سمیت کثیر تعداد
میں موجود تھے۔

