محض 10 سال میں 23 سے 89 پر پہنچیں رامسر سائٹس :وزیر اعلی
محض 10 سال میں 23 سے 89 پر پہنچیں رامسر سائٹس :وزیر اعل

ارگا پاروتی جھیل پر منعقد عالمی یوم آب گاہ پروگرام کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا خطاب کہا اس جھیل کو سرجو سے جوڑا جائے گا اور یہ ٹورزم کا بہترین مرکز بنے گا جس سے معیشت بھی بڑھے گی

گونڈہ:اتوار کے روز وزیر گنج حلقہ واقع عالمی رامسرسائٹ پر درج ارگاپاروتی جھیل پر عالمی یوم آب گاہ پر ‘ ہم سبھی کے مستقبل کے لئے آب گاہوں کا تحفظ ‘عنوان پر منعقد پروگرام کا افتتاح کرنے کرنے بعداتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ زمینی تحفظ کے ساتھ ساتھ آبپاشی کے لیے پینے کے پانی کی دستیابی، سیلاب اور خشک سالی پر قابو پانے، کاربن کا ذخیرہ کرنے اور پودوں کا تحفظ، جنگلی جانور، نقل مکانی کرنے والے اور مقامی پرندوں کا انحصار آبی ماحولیاتی نظام پر ہے۔آب گاہیں خوراک، ادویات، معاش اور آمدنی کے وسائل فراہم کرنے میں بڑا کردار ادا کرتی ہیں۔ نہ صرف آبی ماحولیات بلکہ حیوانی ماحولیات بھی ان آب گاہوں پر انحصارکرتے ہیں۔ یہ فطرت کی اصل شکل کی طرف توجہ مبذول کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔ پاروتی اور ارگا قدرتی جھیلیں فطرت کی اصل شکل کی طرف ہماری توجہ مبذول کراتی ہیں۔ یہ ہندوستان کے ورثے کی علامت ہے، جو سیکڑوں سال قبل دریائے سریو کی وجہ سے بننے والی قدرتی جھیل تھی۔اس کی شکل آج بھی وہی ہے۔ یہاں ہزاروں کلومیٹر دور ملکوں سے نقل مکانی کرکے آنے والے اور مقامی پرندے بھی بسیرا کرتے ہیں یہ ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ارگا پاروتی جھیل کو ٹورزم پلیس کے طور پر فروغ دیا جائے گا اور اس طرح سیاحت سے معیشت کو مضبوطی ملے گی ۔ یہاں سے 20 کلومیٹر۔ دور ایودھیا میں 2016 میں صرف 2.35 لاکھ سیاح آئے تھے۔ ہماری حکومت نے وہاں رابطے کو بہتر کیا اور کچھ سہولیات میں اضافہ کیا، اس طرح 2024 میں 16.11 کروڑ لوگ یہاں آئے۔ اس سے روزگار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ گائیڈز، ریستوراں، ٹیکسیوں، ہوٹلوں، ہوم اسٹے، ٹینٹ سٹی، پھولوں اور پتیوں سے لے کرمختفکاروبارکو فروغ مل رہا ہے جس سے ملک کی معیشت مضبوط ہورہی ہے ۔ انھوں نے ایران کے رامسر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 2 فروری 1971 سے عالمی سطح پر آب گاہوں کے تحفظ کا کام کیا جارہا ہے لیکن گزشتہ 10 سالوں میں جتنا کام ہوا وہ تاریخ ساز ہے ۔انھوں نے بتایا کہ ہمارے حکومت میں آنے سے قبل محض 23 رامسر سائٹس ہی تیار کئے گئے تھے جنہیں اب 89 تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کرلی گئی ہے ۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے وطن کو ماں کا درجہ دیتے ہیں اور بیٹے کی طرح ماں کی حفاظت کرنے میں یقین رکھتے ہیں ۔انھوں نے خود کفیل گروہوں کے ذریعہ بنائے گئے ارگا برانڈ کا افتتاح کرتے ہوئے خود کفیل گروہوں کی خواتین وافراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ ہر ہر کنبہ جب تک خود کفیل نہیں ہوگا ہم ون ٹریلین ڈالر اکنومی کاحدف حاصل نہیں کرسکتے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اوپن سفاری کی شکل میں ڈیولیپ ہوگا ٹکری رینج کا جنگل

پروگرام کے دوران، مرکزی کابینہ میں جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی اور امور خارجہ کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ عرف راجہ بھیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے پاروتی ارگا برڈ سینکچری میں 50 سے زیادہ پرجاتیوں کے ایک لاکھ سے زیادہ پرندے آتے ہیں۔ اگر ہم ان پرندوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کریں تو اس علاقے میں ماحولیاتی سیاحت کو فروغ ملے گا اور آس پاس رہنے والوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزارت نے 8000 ہیکٹر پر پھیلے ٹکری جنگل میں اوپن سفاری منصوبہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے ایمیزون کے ساتھ ارگا برانڈ کے ایم او یو پر دستخط کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی۔
ارگا پاروتی کو 2019 میں رامسر سائٹ قراردیا گیاتھا

سال 2019 میں، ارگا پاروتی جھیل (برڈ سینکچری) کو رامسر سائٹ قرار دیے جانے کی باوقار شناخت ملی تھی۔ بین الاقوامی رامسر سائٹس بھی درج ہے۔ 10.84 مربع کلومیٹر کے رقبے میں پھیلی یہ جھیل سائبرین پرندوں کی بھی آماجگاہ ہے۔
پروگرام میں مرکزوریاست کے وزراء اورافسران رہے موجود

اتوار کے روز ارگاپاروتی جھیل پر عالمی یوم آب گاہ پرمنعقد پروگرام میں مرکزی حکومت کے وزیر مملکت برائے ماحولیات وجنگلات کیرتی وردھن سنگھ عرف راجہ بھیا ،ریاستی حکومت کے جیل وزیر وگونڈہ کے انچارج دارا سنگھ چوہان ، اور وزیر مملکت ڈاکٹرارون کمار سکسینا ، ریاستی وزیر کے پی ملک ، منکاپور ممبر اسمبلی سابق کابینی وزیر راماپتی شاستری ، کرنیل گنج ایم ایل اے اجے سنگھ ، طرب گنج کے پریم نرائن پانڈے ، کٹرہ سے باون سنگھ ، گورا سے پربھات ورما ، مہنون سے وینے دویدی اور صدر سے پرتیک بھوشن سنگھ ، ایم ایل سی اودھیش سنگھ عرف منجو سنگھ ، ضلع پنچایت چیئرمین گھنشیام مشرا ، بی جے پی ضلع صدر امر کشور کشیپ ، ڈی جی فوریسٹ سوشیل کمار اوستھی ، چیف سکریٹری اترپردیش انل کمار ، کمشنر دیوی پاٹن ششی بھوشن لال سوشیل ، ڈی آئی جی امت پاٹھک ، ڈی ایم نیہا شرما ، ایس پی ونیت جیسوال سمیت موجودرہے۔

