اتراکھنڈ کی مشہور و معروف دینی وعصری درسگاہ الجامعۃ الغوثیہ اسلام نگر کھٹیمہ میں 75واں جشنِ یوم جمہوریہ بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا, “26جنوری 1950ء کو آئینِ ہند پورے ہندوستان میں نافذ کیا گیا اور ملک کے ہر شہری اور ہر فرد کواپنے دھرم اور مذہب پر رہتے ہوئے اپنے ایمان و عقیدے اور جان و مال کی حفاظت کا اختیار دیا گیا اور تمام باشندوں کو یکساں حقوق دیے گئے, آج ہمیں دستور و آئین کے مطابق اپنے حقوق کو جاننے انہیں حاصل کرنے کی ضرورت ہے تبھی جمہوریت باقی رہےگی اور وطنِ عزیز ترقی کرےگا. ” مذکورہ خیالات کا اظہار حضرت *مولانا عرفان الحق قادری** (بانی: الجامعۃ الغوثیہ) نے اپنے مختصر بیان میں کیا. اس موقع پر راقم الحروف,مولانا ثقلین رضا منظری, مولانا امان الحق قادری, حافظ ارشاد حسین مشاہدی, حافظ ظفر الدین, جناب خالد حسین (پرنسپل: مدرسہ غوثیہ) ماسٹر چمن…, ماسٹر محمد اسلم, مولانا انعام الحق قادری, سہیل احمد قادری, پپو علی, ناظم شیری, طاہر BDC, عرفات BDC, عظمت خان, اور دلدار کے علاوہ جامعہ کے تمام طلبہ اور اساتذہ موجود تھے

