کھٹیمہ/ یو کے।رہبر راہ شریعت، مفتی اعظم پیلی بھیت،حضرت علامہ مفتی محمد معصوم الرضا خان حشمتی علیہ الرحمہ کے ایصال ثواب کے لیے الجامعۃ الغوثیہ اسلام نگر کھٹیمہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعہ کے تمام طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی, جامعہ کے بانی و سربراہ اعلی,

خلیفۂ حضور تحسین ملت الحاج مولانا محمد عرفان الحق قادری مد ظلہ العالینے طلبہ کے سامنے مفتئ اعظم پیلی بھیت کی زندگی کے چند اہم گوشوں پر روشنی ڈالتے کہاں کی آپ لوگ اللہ اور اس کے رسول کی رضا اور دین کی تبلیغ و اشاعت کے لیے خلوص کے ساتھ علم حاصل کرو, ہمیشہ بزرگوں سے محبت کرو اور ان کی بارگاہ میں ادب کے ساتھ پیش آیا کرو, ان کے طور و طریقے کو اپناؤ اور ان کے نقش قدم پر ہمیشہ گامزن رہو, اسی میں ایمان و عقیدے کی حفاظت اور دنیا و آخرت کی بھلائی ہے. اس کے بعد فاتحہ خوانی ہوئی اور قادری صاحب کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا, اس موقع پر راقم الحروف اور طلبہ کے علاوہ *حافظ ارشاد حسین مشاہدی, مولانا ثقلین رضا منظری اور مولانا امان الحق اساتذۂ جامعہ ھذا موجود رہے…

