گونڈہ(نامہ نگار): بی جے پی حکومت کے ذریعہ لائی گئی الیکشن بانڈ اسکیم کو عدالت عظمی کے ذریعہ غیر قانونی مانتے ہوئے اس پر روک لگانے کے ساتھ ہی موصول چندے کا خلاصہ کرنے کی ہدایت پر بہانے بازی اور ہیلا حوالی کرنے کے خلاف ضلع کانگریس کمیٹی صدر پرمود کمارمشراکی قیادت میں ایس بی آئی بینک کے مین برانچ پر احتجاج کرنے کے ساتھ ہی ریزروبینک آف انڈیا کے گورنر کو منسوب کو منسوب میمورنڈم ضلع امتظامیہ کے ذریعہ پیش کیا ہے ۔
اس سلسلے میں ضلع صدر پرمود مشرا کاکہنا ہے کہ عدالت عظمی نے 4 مارچ تک انتخابی بانڈ کی تفصیلات عوامی کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن ایس بی آئی بینک کے وکیل نے اس کے لئے 30 جون تک کا وقت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔انکا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ بینک کے ذریعہ 5 ماہ کا وقت مانگا جانا بتاتاہے کہ اسکیم کے تحت سب سے زیادہ چندہ حاصل کرنے والی بی جے پی حکومت اورصنعت کاروں کی ملی بھگت کو اجاگرہونے نہیں دینا چاہتے ۔بی جے ہی کے ذریعہ فائنسئیل لاقانونیت اور کالے دھن کے سورس کو چھپانے کے لئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا استعمال کیا جارہا ہے ۔کانگریس پارٹی بی جے پی حکومت اور ایس بی آئی کی ملی بھگت سے انتخابی بانڈ کے نام پر کی جارہی لوٹ کی مخالفت سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک کرے گی اور ان کے سیاہ کارناموں کا پردہ فاش ہونے تک جدوجہد جاری رکھے گی ۔میمورنڈم دینے والوں میں اقلیتی یونٹ کے ضلع صدر صغیر خاں ، سیوادل کے صدر پردومن شکلا ، سبھاش پانڈے ، اوم پرکاش سونکر ، دلیپ شکلا ، وینے پرکاش ترپاٹھی ، جنرل سکریٹری چاند خاں ، اروند شکلا ، ہریش چند شریواستو سمیت موجودرہے ۔

