گونڈہ(نامہ نگار):سال 2024 میں منتخب سبھی عازمین حج اپنے تمام دستاویز پہلی قسط 81800 روپئے کی رسید کے ساتھ جلد از جلد بائی رجسٹرڈ ڈاک یا ریاستی دفتر میں بذات خود جمع کرائیں کیونکہ 12 فروری اسکی آخری تاریخ حج کمیٹی کے ذریعہ طے شدہ ہے یہ اپیل ریاستی حج ٹرینر وضلع حج کمیٹی ممبر الحاج قسیم صدیقی نے کی ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکولر جاری ہوتے ہی سی ایم او گونڈہ کی ہدایت پر ضلع ہسپتال کے سی ایم ایس ڈاکٹر انل تیواری کی قیادت میں میڈکل ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے جن میں ڈاکٹر ایم اے حنفی اور ڈاکٹر شعیب اقبال بھی شامل ہیں ۔ان کے پاس جاکر عازمین اپنا میڈکل اور فٹنیس چیک اپ کرواکر رپورٹ اور سرٹفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ یکم فروری سے مستقل عازمین اپنا میڈکل چیک اپ کرواکر رپورٹ حاصل کررہے ہیں ۔انھوں نے سبھی منتخب عازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ 9 فروری سے قبل اپنے تمام دستاویز جن میں حج اپلیکیشن فارم 2 پاسپورٹ سائز فوٹو ، بینک پاسبک ، کینسل چیک ، پاسپورٹ اور پہلی قسط 81800 روپئے جمع کرکے اسکی رسید ساتھ ہی میڈکل رپورٹ اور فٹنیس سرٹفکیٹ کے علاوہ کوویکسینیشن کے کم از کم دوڈوز کے سرٹفکیٹس کو ایک اچھے لفافے میں کرکے رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعہ بھیج دیں 12 فروری سے پہلے پہلے ریاستی حج کمیٹی دفتر حج ہاؤس سروجنی نگر لکھنؤ میں بذات خود جمع کرسکتے ہیں ۔ ساتھ ہی انھوں نے سبھی نومنتخب عازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کے ذریعہ امسال حج سے متعلق کارروائیوں میں کسی قسم کی کوئی دشواری نہیں آنے دی جارہی ہے ۔اور سبھی عازمین کو بہتر سے بہتر سہولیات کے ساتھ مقدس سفر پر روانگی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

