
دستور ہند کوبچانا ہے تو اب بی جے پی کو ہٹانا ہوگا:سورج سنگھ
مہاکمبھ بھگدڑ میں فوت ہوئے متوفیہ کے متاثرہ کنبے کو پہنچائی گئی راحت

گونڈہ(شیخ شمس):سماج وادی پارٹی کے ذریعہ چلائے جارہے پی ڈی اے بیداری مہم کے دوران بدھ کے روز صدر اسمبلی حلقہ کے سابق امیدوار سورج سنگھ نے کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت پوری طرح دستور ہند کو ختم کرنے پر آمادہ ہے اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے لوگ ایک ہوکر بی جے پی کو ہٹانے کا کام کریں تبھی ہم اپنے ملک کی دستور کو بچاپائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی آئین میں چھیڑ چھاڑ کرکے اس کو ختم کرنا چاہتی ہے اور ریزرویشن کو بھی ختم کردینا چاہتی ہے لیکن سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے طے کیا ہے کہ ہم سماجوادی لوگ آئین سے چھیڑ چھاڑ نہیں کرنے دیں گے ۔انھوں نے کہاکہ ہمارے رہنما نے اعلان کیا ہے کہ سماجوادی حکومت بننے پر ہر خواتین کو سماجوادی پینشن کے طور پر 2000 روپئے ماہانہ دئے جائیں گے ۔لیپٹاپ تقسیم ، کنیا ودیا دھن ، لوہیا آواس یوجنا ، لوہیا گرام یوجنا ، جنیشور مشرا گرام یوجنا کو پھر سے لاگو کیا جائے گا۔وہیں اس موقع پر سماجوادی لیڈر سورج سنگھ نے روپئی ڈیہہ کے رہنے والے مہاکمبھ بھگدڑ میں فوت ہونے والے شخص کے متاثرہ کنبے کو راحتی رقم فراہم کی ۔اور کہا کہ چونکہ متوفیہ پی ڈی اے سماج سے تھا اس لئے اب تک بی جے پی والوں نے اس کنبے کا احوال بھی دریافت کرنا مناسب نہیں سمجھا ۔سورج سنگھ نے متوفیہ کی بیوہ رامادیوی کو بھروسہ دلایا ہے کہ وہ اس کے بچوں کی تعلیم وپرورش کے لئے بھی مددکرتے رہیں گے ۔

